پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں کاروائی کر کے 22عطائیوں کے اڈے سربمہرکر دیئے

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں کاروائی کر کے 22عطائیوں کے اڈے سربمہرکر دیے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں نے جن 22 اڈوں کو سیل کیا ان میں گجرانوالہ کے 7، سرگودھا کے 4،جھنگ،ملتان اور جہلم کے تین جبکہ لاہورمیں دوکاروباربند کر دئے ہیں ۔پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مختلف شہروں میں 129 علاجگاہوں پر چھاپے مارے جِن میں سے 41 اڈوں پرعطائیت ترک کر دی گئی۔

Your Thoughts and Comments