ریسرچ کیلئے ہر ٹیچنگ ہسپتال کیلئے ایک کروڑ روپے مختص کر دئیے گئے ۔ وزیر صحت

اتوار 7 جنوری 2007 17:42

لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07جنوری2007 )وزیر صحت پنجاب چوہدری محمد اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے شہروں‘ قصبات اور دیہی علاقوں میں ڈاکٹرز کی تعیناتی کو یقینی بنانے کے لئے 6.5ارب روپے کی لاگت سے ہیلتھ سیکٹر ریفارمز پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت بنیادی و دیہی مراکز صحت میں ڈاکٹروں کو دوسری سہولیات کے علاوہ28ہزار روپے ماہانہ تنخواہ کا پیکج دینے کے ساتھ ساتھ صوبہ میں ڈاکٹرو ں کی کمی کو پورا کرانے کے لئے 2نئے میڈیکل کالجز کا اجراء کیا گیاہے۔

پہلی دفعہ صوبہ میں میڈیکل کے شعبہ میں ریسرچ کیلئے فنڈز رکھے گئے ہیں اورہر ٹیچنگ ہسپتال میں ایک کروڑ روپیہ ریسرچ کے لئے مختص کر دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنی رہائش گاہ پر لوگوں اورڈاکٹرز کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری اقبال نے کہا کہ ڈاکٹرز کمیونٹی ہیلتھ کیئر سسٹم میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے اس لئے انہیں بہتر ماحول اور سہولیات فراہم کرنے کے لئے ڈاکٹروں کے سروس سٹرکچر میں اصلاحات کی گئی ہیں۔

پچاس فیصد پوسٹ گریجویٹ میڈیکل آفیسروں کو سینئر رجسٹرار اور اسسٹنٹ پروفیسروں کے عہدوں پر ترقی دی جائے ۔ہاؤس آفیسر کا الاؤنس بڑھا کر بارہ ہزار روپے جبکہ پوسٹ گریجویٹ ٹرینی کا الاؤنس پندرہ ہزار روپے کردیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گریڈ 17 اور 18 کے ڈاکٹروں کا نان پریکٹسنگ الاؤنس پانچ سو سے بڑھا کر چار ہزار روپے جبکہ گریڈ 19 اور 20 کے ڈاکٹروں کا یہ الاؤنس سات سو سے بڑھا کر چھ ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

بیسک سائنسز کا ٹیچنگ الاؤنس تیس ہزار روپے تک بڑھا یا گیا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں طبی خدمات پر ڈاکٹروں کو پبلک سروس کمیشن سے سلیکشن کے لئے 25 اضافی نمبر دیئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو تنخواہوں اور مراعات کے خصوصی پیکج دیئے جارہے ہیں تاکہ اندرون و بیرون مملک سے ماہر اور باصلاحیت افراد کی خدمات حاصل کی جاسکیں۔وزیر صحت نے کہا کہ صوبے کے 11 ٹیچنگ ہسپتالوں کی ایمرجنسی سروسز اپ گریڈ کرنے کے لئے 1.5 ارب روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے جہاں بلالحاظ و مرتبہ تمام شہریوں کو طبی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں اور ایمرجنسی کام کرنے والے ڈاکٹرو ں کو ڈبل تنخواہ دی جا رہی ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی