پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم انسداد بدعنوانی پرسوں منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم انسداد بدعنوانی پرسوں منایا جائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2018ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم انسداد بدعنوانی پرسوں اتوار کو منایا جائے گا۔ اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ کر پشن اور ناانصافی کے خاتمہ اور ہر کام میرٹ کے مطابق چلانے کے لئے ضروری ہے کہ عوام میں بڑھتی ہوئی ما یوسی اور ناامیدی کو ختم کیا جائے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

اس دن اس بات کا شعور بیدار کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں کہ کوئی بھی شخص قانون سے با لاتر نہیں اور بدعنوانی ایک لعنت ہے جو نسلوں پر اثرانداز ہوتی ہے اور اس کے انتہائی منفی اثرات قومی اور سماجی ترقی پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ انسداد بدعنوانی کا عالمی دن ہر سال اقوام متحدہ کے تحت 9 دسمبر کو منایا جاتا ہیجس کا مقصد معاشرے میں بدعنوانی کے تباہ کن اثرات کو اجاگر کر ناہے۔

Your Thoughts and Comments