جنرل ہسپتال میں فالج کی بیماری پر 2روزہ انٹر نیشنل کانفرنس ،

بیرون ملک سے ڈاکٹروں کی شرکت میڈیکل سائنس میں ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت برین ہیمرج کا علاج ممکن ہو گیا ‘ڈاکٹر عمیر رشید فالج سے فوری ریلیف کیلئے لوگوں میں بڑے پیمانے پر آگاہی مہم کی ضرورت ہے ‘غیر ملکی ڈاکٹرز کی گفتگو

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور جنرل ہسپتال میں سالانہ کانفرنس کے انعقاد میں فالج کے مرض پر جدید طریقہ علاج ،تجربات اور ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کے بارے میں اظہار خیال کیا گیا جہاں فالج سینٹر ایل جی ایچ کے سربراہ ڈاکٹر عمیر رشید چوہدری ، امریکہ سے آئے ہوئے پروفیسر آ ف نیورو سرجری ڈاکٹر عدنان صدیقی ،عنصر طارق، احمد سوبری(ملائشیائ)، حسنین حیدر شاہ (دبئی)پروفیسر اُسامہ یاسین(مصر)یو ایس اے سے ریڈیالوجسٹ انصار رائے اور ڈاکٹر تنویر احمد سمیت ملک بھر سے سینئر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

ڈاکٹروں نے جنرل ہسپتال میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا مادرِ وطن ہے جہاں آ کر دکھی انسانیت کیلئے بالخصوص فالج کے مرض کے حوالے سے دی جانے والی خدمات ہمارے لئے قابل فخر ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نسوں کے ذریعے دوائی چھوڑ کر فالج کے اٹیک کو روکا جا سکتا ہے اب یہ مرض لا علاج نہیں اس کے ایک سے زیادہ علاج موجود ہیں جن پر نوجوان ڈاکٹرز کو آگے آنا چاہیے اور اس مرض سے بچاؤ کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ذاتی اخراجات پر پاکستان میں ڈاکٹرز کی تربیت اور اُن کی سرپرستی کیلئے مزید اقدامات کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ ڈاکٹرز اس شعبے میں متحرک ہو کر فالج جیسے پریشان کن مرض سے چھٹکارا دلا سکیں ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن رانا محمد شفیق، ڈاکٹر محمد فاروق، ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر فاطمہ سمیت دیگر نیورو ریڈیالوجسٹ بھی موجود تھے۔

ڈاکٹرعمیر رشیدچوہدری نے کہا کہ فالج سے فوری ریلیف کیلئے لوگوں میں بڑے پیمانے پر آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ سے فنڈز لیے بغیر اب تک ہونے والے پائلٹ پراجیکٹ میں35مریضوں کا علاج ہو چکا ہے ،انہوں نے سٹروک سینٹر کے آغاز کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور سرکاری شعبے میں واحد سینٹر ہے جبکہ ہمارے ہمسائیہ ملک میں ایسی18مراکز کام کر رہے ہیں ۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں ہونے والی اس کانفرنس میں فالج کی بیماری پر ہونے والی تحقیق اور علاج معالجے کے جدید طریقوں پر روشنی ڈالی گئی ۔اس کانفرنس میں شریک ڈاکٹرز نے گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر عمیر رشید کی خصوصی کاوشوں کو سراہا جبکہ سوال جواب کا سیشن بھی ہوا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی