سونے سے قبل اپنا موبائل فون خود سے فاصلے پر رکھیں،

اس سے جو شعائیں خارج ہوتی ہیں، وہ سرطان، بانجھ پن اور ذہنی امراض کا باعث بن سکتی ہیں، تحقیق سونے سے ایک گھنٹے قبل موبائل فون کا استعمال ترک کردیا جائے اور خاص طور پر سوتے وقت اسے کم سے کم3سے 4فٹ کے فاصلے پر رکھ کر سویا جائے، ماہرین

پیر 10 دسمبر 2018 14:24

سونے سے قبل اپنا موبائل فون خود سے فاصلے پر رکھیں،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) طبی ماہرین نے موبائل فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ سونے سے قبل اپنا موبائل فون خود سے فاصلے پر رکھیں، کیوں کہ خاص طور پر یہ اسمارٹ فونز، معلومات کے تبادلے کیلیے کم فریکوئینسی والے ریڈیو سگنلز استعمال کرتے ہیں، خصوصا اس وقت، جب موبائل فون صارف اسٹریمنگ یا بڑی فائل ڈاون لوڈ کررہا ہو۔

(جاری ہے)

ایسے میں اس سے جو شعائیں خارج ہوتی ہیں، وہ سرطان، بانجھ پن اور ذہنی امراض کا باعث بن سکتی ہیں، خاص طور پر کم عمر بچوں پر اس کے مضر اثرات بڑوں کی نسبت دو گنا زائد مرتب ہوتے ہیں۔ ماہرینِ صحت نے اس کے مضر اثرات سے محفوط رہنے کے لیے مشورہ دیا ہے کہ سونے سے ایک گھنٹے قبل موبائل فون کا استعمال ترک کردیا جائے اور خاص طور پر سوتے وقت اسے کم سے کم3سی4فٹ کے فاصلے پر رکھ کر سویا جائے۔نیز، کھانا کھاتے ہوئے بھی فون استعمال کرنے سے گریز کیا جائے کہ اس سے دماغی صحت متاثر ہوتی ہے اور ذہنی کم زوری کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر آپ موبائل فون اپنے سرہانے رکھتے ہیں یا پھر کھانا کھاتے ہوئے بھی اس کا استعمال جاری رکھتے ہیں، تو فورا سے پیش تر اپنی اس عادت کو ترک کردیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی