فاسٹ فوڈ سے دمے اور الرجی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، ماہرین

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:53

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) چین کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ فاسٹ فوڈ کھانے سے براہِ راست دمے اور الرجی نہیں ہوتی لیکن اس سے ان امراض کا خطرہ ضرور بڑھ جاتا ہے۔ ویسٹ چائنا ہاسپٹل کے ماہرین کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فاسٹ فوڈ کا بے تحاشہ استعمال دمہ، الرجی، پولن فیور اور آنکھوں کی ایک کیفیت رائنو کنجنکٹیوٹس کی وجہ بنتا ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ چائنا ہاسپٹل کے ڈاکٹر گینگ وینگ کے ماہرین کا کہنا ہیکہ فاسٹ فوڈ کم تر درجے کی غذا ہے جس میں غذائیت نہیں ہوتی اور وہ کئی طرح کی الرجیوں اور دمے وغیرہ کی وجہ بنتی ہے۔ ماہرین فاسٹ فوڈ اور دمے کے درمیان تعلق پر برسوں سے کام کررہے ہیں۔ اس سے قبل 2013ء میں بچوں میں دمے اور الرجی پر ایک بین الاقوامی سروے کیا گیا تھا۔ سروے میں 51 ممالک کے ایک لاکھ 80 ہزار بچوں کو 50 مراکز میں ایک طویل عرصے تک چیک کیا گیا تھا۔اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ حد سے زیادہ (ہفتے میں چار سے پانچ مرتبہ) فاسٹ فوڈ کھانے والے بچوں میں دمے، الرجی اور دیگر کیفیات زیادہ پیدا ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ بچے موٹاپے کے شکار بھی ہوسکتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی