وزیر صحت کی زیرصدارت اجلاس ،

مجوزہ تھیلیسیما بل کے مسودے پر غور شادی سے پہلے دولہا کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے‘ڈاکٹر یاسمین راشد

جمعہ 14 دسمبر 2018 17:58

وزیر صحت کی زیرصدارت اجلاس ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں مجوزہ تھیلیسیما بل 2018 کے مسودے پر غورکیا گیا۔ اجلاس میں ممتاز علمائے کرام، ماہرین طب، سول سوسائٹی کے ارکان اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بل میں شادی سے پہلے دولہا کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

دولہا میں تھیلیسیمیا میجر کا جین پایا گیا تو دلہن کا بھی تھیلیسیمیا ٹیسٹ ہوگا۔ میاں بیوی میں سے ایک میں تھیلیسیمیا جین پایا جائے تو شادی ہوسکتی ہے تاہم دولہا، دلہن دونوں کے ٹیسٹ مثبت نکلے تو جوڑے کو مشورہ دیا جائے گا کہ حمل کے ابتدائی 3ماہ میں قبل از پیدائش ٹیسٹ کرا کے بچے میں تھیلیسیمیا موجود ہونے یا نہ ہونے کا پتہ چلائیں۔

(جاری ہے)

تھیلیسیمیا جین ہونے کی صورت میں بچے کی پیدائش سے گریز کا مشورہ دیا جائے گا۔

وزیر صحت نے کہا کہ مجوزہ بل کے تحت پنجاب تھیلیسیمیا پریوینشن اتھارٹی بھی قائم کی جائے گی۔ بل منظور ہونے کی صورت میں نکاح نامے میں بھی تبدیلی کی جائے گی۔ تھیلیسیمیا ٹیسٹ کا جعلی سرٹیفکیٹ پیش کرنے پر سزا کی تجویز دی گئی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے زور دے کر کہا کہ کئی ممالک نے احتیاطی اقدامات کرکے تھیلیسیمیا سے نجات پا لی ہے۔ پنجاب میں بھی تھیلیسیمیا کے تدارک کے لئے احتیاطی قدامات متعارف کرانا چاہتے ہیں کیونکہ تھیلیسیمیا کا علاج مہنگا اور عمر بھر کے لئے ہوتا ہے۔

قبل ازیں گلوبل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کئیر کے زیراہتمام یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ہیلتھ کئیر کوالٹی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب میںوزیر صحت نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ان کا معیار بھی نہایت ضروری ہے۔ ہیلتھ کئیر کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری اور شہریوں کا حق ہے۔ جب آپ کوالٹی کی بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب مریض کو اس حق دینا ہوگا۔

سیمینار میں وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم اور ڈاکٹر ثروت نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میڈیکل تعلیمی ادارے میں معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی پر سیمینار اہم پیشرفت ہے۔ ہسپتال کی ایمرجنسی میں کوالٹی کا خیال رکھنا زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ تھیلیسیمیا کے مریضوں کی سکریننگ کے دوران ایچ آئی وی کے شکار افراد بھی سامنے آگئے۔ متعدی بیماری کے مریض کے علاج میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ طبی معیار کے یورپی ماڈل کو اپنا کر کوالٹی ایشورنس یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی