امریکی عدالت نے اوباما دور میں بننے والے ہیلتھ کیئر قانون غیر قانونی قراردیدیا

کیس پر سپریم کورٹ میں اپیل کا امکان ہے تاہم اپیل کا معاملہ زیر التواء کے دوران بھی قانون پر عملدرآمد ہوگا، وائٹ ہائوس

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:37

ٹیکساس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) امریکا کی ریاست ٹیکساس کی وفاقی عدالت نے سابق صدر بارک اوباما کے دور میں بننے والے افورڈ ایبل کیئرایکٹ (اوباما کیئر) قانون کو غیرآئینی قرار دے دیا۔مذکورہ قانون سے گزشتہ برس تقریباً 1 کروڑ 18 لاکھ امریکیوں نے فائدہ اٹھایا جو ہیلتھ انشورنس خریدنے کی ہمت نہیں رکھتے تھے۔دوسری جانب اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس نے وفاقی عدالت کے فیصلے کو چینلج کرنے کی قسم اٹھائی ہے۔

ضلعی جج ریڈ او کوننر کا فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب وفاقی ہیلتھ کیئرپروگرام پر 2019 کے لیے دستخط ہونے والے تھے۔ وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ کیس پر سپریم کورٹ میں اپیل کا امکان ہے تاہم اپیل کا معاملہ زیر التوائ کے دوران بھی قانون پر عملدرآمد ہوگا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں مذکورہ ہیلتھ کیئر پروگرام کو منسوخ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ امریکا کی سپریم کورٹ کے 9 میں سے 5 ججز نے ’اوباما کیئر قانون‘ کے حق میں 2012 میں فیصلہ دیا تھا جو موجودہ بینچ کا بھی حصہ رہے۔ٹیکساس عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ’گزشتہ برس ٹیکس قوانین میں ترامیم کے نتیجے میں ہیلتھ انشورنس نہ خریدنے والے شہریوں پر عائد جرمانے منسوخ کردیئے گئے تاہم مذکورہ اوباما کیئر قانون ہی غیر موثر ہو گیا۔

عدالتی فیصلے کے ساتھ ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کیا کہ ’واہ ! لیکن زیادہ حیرت نہیں ہوئی، ٹیکساس کے انتہائی قابل اعترام جج نے اوباما کیئر کو غیر آئینی قرار دے دیا، امریکی عوام کے لیے بڑی خوشخبری‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں نے بہت پہلے ہی پیشگوئی کی تھی، اوباما کیئر غیرآئینی بحران کو زمین بوس کردیا گیا‘۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی