ْایوب ٹیچنگ ہسپتال میں نان کلینیکل انتظامی عملہ کے اوقات کار ہفتہ میں 40 گھنٹے کر دیئے گئے

پیر 17 دسمبر 2018 14:31

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں نان کلینیکل انتظامی عملہ کے اوقات کار ہفتہ میں 34 سے بڑھا کر 40 گھنٹے کر دیئے گئے ہیں۔ نان کلینیکل انتظامی عملہ جو پہلے ہفتہ میں 6 دن صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک تک ڈیوٹی سرانجام دیتا تھا۔ نئے اوقات کار کے مطابق اب ہفتہ میں پانچ دن صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق اوقات کار میں یہ تبدیلی صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں بہتر نتائج کی غرض سے کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اوقات کار میں یہ تبدیلی صرف نان کلینیکل انتظامی عملہ کیلئے کی گئی ہے، کلینیکل عملہ اپنے پرانے اوقات کے مطابق ہفتہ میں 7 دن کام کرنے کا پابند ہے، ہسپتال کے ایمرجنسی اور وارڈز کی سہولت ہفتہ میں 7 دن اور 24 گھنٹے اور تمام شعبوں کی او پی ڈی کی سہولت ہفتہ میں چھ دن مہیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ او پی ڈی کی سہولت شام کے اوقات اور اتوار کے روز بھی میسر ہے۔ اوقات کار میں اس تبدیلی سے کسی بھی کلینیکل سرگرمی پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ ہفتہ کو میڈیکل ڈائریکٹر اور ڈی ایم ایسز سمیت تمام ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی ڈیوٹی پر حاضر رہتا ہے۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا تمام سٹاف اپنے مقررہ اوقات کے دوران ڈیوٹی دینے کا پابند ہے۔ ہسپتال میں اس وقت بہترین بائیو میٹرک سسٹم نافذ ہے جسے ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ اوقات کار کی پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جاتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی