وزیر صحت عامر محمود کیانی کا جی سیون تھری میں ڈسپنری کا اچانک دورہ ،ْ

ڈاکٹر کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک کو غیر حاضر ڈاکٹر کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی کرنے کا حکم دیدیا ہسپتالوں میں سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،ْ وزیر صحت کی ہدایت

منگل 18 دسمبر 2018 16:16

وزیر صحت عامر محمود کیانی کا جی سیون تھری میں ڈسپنری کا اچانک دورہ ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) وزیر صحت عامر محمود کیانی نے اسلام آباد G-7/3 ڈسپنسری کا اچانک دورہ کیا ڈسپنسری میں موجود سول سرجن ڈاکٹر کو ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک کو غیر حاضر ڈاکٹر کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ وزیر صحت نے ای ڈی کو ہدایت کی ہسپتالوں میں سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر صحت نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک کو ہدایت کی کہ ہسپتال کی ناکارہ ایمبولینسوں کی فہرست فراہم کی جائے تاکہ ان کی جگہ نئی ایمبولینسوں کی بندوبست کیا جا سکے وزیر صحت نے بعد میں G-7/3 میں سکول آف نرسنگ کا بھی دورہ کیا اور سٹاف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیر صحت نے کہا نرسنگ کے شعبے کو مربوط بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں نرسنگ کا شعبہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کا حیثیت رکھتا ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے اسلام آباد میں واقع G-7/2 ڈسپنسری کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ وزیر صحت نے انتظامیہ سے ڈسپنسری بارے درپیش چیلنجز اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ وزیر صحت نے کہا صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزیر صحت نے کہا ان ڈسپنسریز کو اپ گریڈ کریں گے اور مکمل فعال بنایا جائے گا تاکہ عوام کے لیے صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے پمز ہسپتال میں سماء ٹی وی کے کیمرہ مین سید واجد علی کی عیادت کی۔ گذشتہ روز نواز شریف کے گن مین نے سماء کے رپورٹر پر تشدد کر کے سید واجد علی کو زخمی کر دیا تھا وزیر صحت نے انتظامیہ کو ہدایت کی انہیں علاج معالجے کی بہترین سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور ہم اس تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی