چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں جدید اور معیا ری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،

ہسپتال کے اعلیٰ نظم و نسق میں کسی کو تاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈاکٹر حبیب احمد بٹر

منگل 18 دسمبر 2018 16:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب احمد بٹر نے کہا ہے کہ ہسپتال میں جدید اور معیا ری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جبکہ ہسپتال کے اعلیٰ نظم و نسق میں کسی کو تاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔منگل کو اے پی پی سے بات چیت کے دورا ن ڈاکٹر حبیب احمد بٹر نے کہاکہ حکومت بچوں اور خواتین سمیت تمام افراد کو اولین ترجیح کے طور پر گھر کی دہلیز کے قریب ترین علاج معالجہ کی تمام سہولیات بر وقت بہم پہنچانے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔

انہوںنے کہا کہ فیصل آباد میں ایشیاء کے بہترین اور جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیار کی حامل میڈیکل مشینری سے آراستہ چلڈرن ہسپتال میں بچوں کیلئے ہر قسم کی طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ یہ ادارہ فیصل آباد سمیت ڈویژن کے دیگر اضلاع جھنگ، چنیوٹ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایک کروڑ 75 لاکھ کی آبادی پر مشتمل علاقہ کیلئے بہت بڑی نعمت ہے۔

انہوںنے بتایا کہ ہسپتال میں باقی ماندہ سہولیات کی جلد از جلد فراہمی کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں۔انہوںنے بتایا کہ قبل ازیں ہسپتال میں انڈور فارمیسی نہ ہونے کے باعث لوگوں کو ادویات کی خریداری کیلئے دور دراز مقامات پر جانا پڑتا تھا تاہم اب ہسپتال میں ہی فارمیسی قائم کر دی گئی ہے جس سے 24گھنٹے استفادہ کیا جا سکے گا۔انہوںنے بتایا کہ فارمیسی انتظامیہ پر واضح کر دیا گیا ہے کہ ادویات کی فراہمی کے ضمن میں کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوںنے کہاکہ چلڈرن ہسپتال میں اعلیٰ نظم و نسق کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے اور عملہ پر واضح کر دیا گیا ہے کہ وہ ڈسپلن کے معاملے میں کوئی کوتاہی نہ برتیں ورنہ ان کے ساتھ کوئی نرمی نہیں کی جائے گی۔انہوںنے بتایا کہ چلڈرن ہسپتال میں بچوں کے معدے،انتڑیوں اور جگر کی بیماریوں کے جدید ترین علاج کیلئے انڈوسکوپی کی سہولت فراہم کردی گئی ہے جس کے باعث چلڈرن ہسپتال لاہور کے بعد بچوں کے علاج کا یہ طریقہ کار اب چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں بھی دستیاب ہے۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے چلڈرن ہسپتال کو بتدریج جدید طبی سہولتوں سے آراستہ کرنے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیکل سروسز کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ جدید ترین تشخیصی سہولیات میں وسعت کیلئے کاوشیں جاری رکھی جائیں گی ۔انہوں نے انڈوسکوپی کے طریقہ علاج کا مشاہدہ کیا اور کہا کہ طبی مشینری کی دیکھ بھال اور حفاظت پر خصوصی توجہ ہونی چاہیے۔ دریں اثناء انچارج شعبہ انڈوسکوپی ڈاکٹرنگینہ شہزادی نے بتایا کہ بچوں کے معدے،انتڑیوں اورجگر کی بیماریوں کے جدید ترین علاج کیلئے انڈوسکوپی سے بھرپور استفادہ کیا جا رہا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو