آسٹریلیا میں کینسر کے نئے انقلابی طریقہ علاج کے انسانوں پر استعمال کی منظوری

بدھ 19 دسمبر 2018 15:16

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) آسٹریلیا میں کینسر کے نئے انقلابی طریقہ علاج کے انسانوں پر استعمال کی منظوری دے دی گئی۔چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس طریقہ میں استعمال ہونے والی دوا انسان کے جسم میں موجود مدافعتی خلیوں کو اس حد تک سپر چارج کر دیتی ہے کہ وہ جسم میں موجود کینسر کے تمام خلیوں کو تلاش کرکے انہیں ختم کر دیتے ہیں۔

آسٹریلوی ادارے تھیراپیوٹک گڈز ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سی اے آر۔ٹی نامی اس طریقہ علاج کوبی سیل پری کرسر ایکیوٹ لمفوبلاسٹک لیوکیمیا میں مبتلا بچوں اور بالغ افراد پر استعمال کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔اس طریقہ علاج میں انسان کے امیون سیلز (مدافعتی خلیوں) کو جسم سے نکال کر ان کو جینیٹکلی ری انجنیئر کیا جائے گا تا کہ وہ انسانی جسم میں موجود کینسر کے خلیوان کو تلاش کر کے انہیں ختم کر سکیں اور اس عمل کے بعد انہیں انسانی جسم میں دوبارہ داخل کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اس طریقہ علاج کی اجازت کے بعد ایسے مریض جن میں خون کا سرطان آخری سٹیجز پر ہے اپنے علاج کے لئے ہسپتالوں سے رابطے کر رہے ہیں۔اس طریقہ علاج کے حقوق بین الاقوامی ادویہ ساز کمپنی نووارٹس کے پاس ہیں جس نے اس طریقہ علاج کے لئے درکار ادویہ کی تیاری میں اضافہ کر دیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی