سپریم کورٹ میں این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت ،سوئس حکام کو خط لکھنے سے متعلق وزیر اعظم سے جواب طلب ،این آر او فیصلے کے پیرا گراف نمبر 178 پر عمل درآمد نہیں ہوا، اس پیراگراف کے تحت حکومت کو سوئس حکام کو خط لکھنا تھا، اسی حکم عدولی پرسابق وزیراعظم کو سزا ہوئی اور سابق وزیراعظم نااہل بھی ہوئے، ہمیں اعتماد ہے کہ نئے وزیراعظم خط لکھنے کے عدالتی حکم پرعمل کریں گے، اٹارنی جنرل وزیر اعظم کو سپریم کورٹ کے سوئس عدالت کو خط لکھنے کے حکم سے براہ راست آگاہ کریں،وکیل عبدالباسط،نیب نے سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کے خلاف رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی، ملک قیوم نے تحقیقات میں حصہ لیا ہے،وہ تاحال بیرون ملک ہسپتال میں داخل ہیں،صحت یابی تک مزید مہلت دی جائے، وکیل ملک قیوم، کیس کی سماعت 12جولائی تک ملتوی

بدھ 27 جون 2012 12:57

سپریم کورٹ کے جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران سوئس حکام کو خط لکھنے سے متعلق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے جواب طلب کر لیا، عدالت نے اپنے عبوری حکم نامہ میں کہا کہ این آر او فیصلے کے پیرا گراف نمبر 178 پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ اس پیراگراف کے تحت حکومت کو سوئس حکام کو خط لکھنا تھا۔ اسی حکم عدولی پرسابق وزیراعظم کو سزا ہوئی اور سابق وزیراعظم نااہل بھی ہوئے۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ہمیں اعتماد ہے کہ نئے وزیراعظم خط لکھنے کے عدالتی حکم پرعمل کریں گے۔بدھ کو جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جسٹس آصف کھوسہ اور جسٹس عظمت پر مشتمل بنچ نے این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر ایف آئی اے کے سابق اعلی عہدیدار احمد ریاض شیخ اور سابق ایم ڈی او جی ڈی سی ایل عدنان خواجہ کے وکیل عبد الباسط نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ احمد ریاض شیخ اور عدنان خواجہ کے خلاف مقدمہ اب ختم ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

اونٹ نکل گیا اونٹ کی دم پکڑنے کا کیا فائدہ، نوکریاں ختم ہو گئیں، قید بھگت لی، جرمانے ادا کردیئے اب مقدمہ چلانے کا کیا مقصد ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ سماعت پر کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم کو عدنان خواجہ کے سزا یافتہ ہونے کا علم نہیں تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ یوسف رضا گیلانی اور عدنان خواجہ نے جیل میں ساتھ رہ کر قید کاٹی۔

کیسے مان لیا جائے کہ یوسف رضا گیلانی کو عدنان خواجہ کی سزا کا علم نہیں تھا۔ وکیل عبدالباسط نے استدعا کی کہ عدنان خواجہ اور احمد ریاض شیخ کے خلاف مقدمات ختم کرنے کا حکم دے دیں۔ جسٹس ناصرالملک نے ریمارکس دیئے کہ جب تک نیب کی رپورٹ نہیں آئے گی ہم یہ مقدمہ نہیں ختم کر سکتے۔ نیب نے سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کے خلاف رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی