پولیو مہم کے سلسلے میں بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کے قومی فریضہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، سردار سیف اللہ ڈوگر

بدھ 16 جنوری 2019 15:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) : صوبہ بھر کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی 21جنوری بروز پیر سے شروع ہونے والی تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلانے کے قومی فریضہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ اس ضمن میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی پر بھی گہری نظر رکھی جا ئے گی تاکہ کوئی بھی بچہ نئے سال کی اس پہلی پولیو مہم میں حفاظتی ویکسین کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ سکے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے پولیو ٹیموںکی کارکردگی کاجائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور مختلف محکموں کے افسران،عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر اورپختون آبادیوں کے نمائندگان بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے سو فیصد نتائج حاصل ہونے چاہئیں لہٰذا اس سلسلہ میں پولیو ٹیمیں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو تلاش کرکے انہیں حفاظتی قطرے پلائیں۔

انہوں نے کہا کہ مہم پرعملدرآمد کے سلسلے میں اگر کسی جگہ کوئی مسئلہ یارکاوٹ درپیش ہو تو فوری اقدامات کئے جائیں یا انہیں آگاہ رکھا جائے تاکہ مہم کی کامیابی میں کوئی دقت پیش نہ آئے۔انہوں نے ٹرانسپورٹ اڈوں،شہر کے داخلی وخارجی راستوں،مارکیٹوں،ریلوے اسٹیشن،ائیر پورٹ اوردیگر عوامی مقامات پر بچوں کو قطرے پلانے کیلئے متعین کردہ ٹیموں کی موجودگی کوباربار چیک کرنے کی ہدائت کی تاکہ اگر کوئی بچہ اپنے والدین کے ہمراہ سفر کر رہا ہے تو وہ بھی حفاظتی ویکسین کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ سکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی