پولیو وائرس ملک کے لیے چیلینج بناہوا ہے جسے جڑ سے اکھاڑنے کے لیے مسلسل محنت کی ضرورت ہے، کمشنر سکھر

جمعرات 17 جنوری 2019 13:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) کمشنر سکھر ڈویژن رفیق احمد برڑو نے کہا ہے کہ پولیو وائرس ملک کے لیے ایک بڑا چیلنج بنا ہواہے جس کا تمام ادارے ملکر سامنا کررہے ہیں ،باوجوداس کے پولیو وائرس کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے دن رات محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے ان خیالات کا اظہا ر ڈویژنل ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں گھوٹکی ، سکھر اور خیرپور اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران ، میڈیکل افسران اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سکھر ڈویژن میںپولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنرز سمیت اسسٹنٹ کمشنرز نگرانی کریں کیونکہ مہم کی نگرانی کرنے سے پولیو ٹیمیں بہتر طریقے سے کام کرینگی او ر مہم کے حوالے سے مسائل بھی حل ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پسماندہ یونین کائونسلزپر خصوصی توجہ دی جائے اس حوالے سے ان یونین کائونسلز میںمہم کے دوران لازمی طور پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرزنگرانی کریں اور مختلف شہروں سے آنے والے مسافر بچوں کا بھی خیال رکھا جائے تا کہ ڈویژن میں کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے ا س سلسلے میں فنگر مارکنگ کو یقینی بنایا جائے اس کے علاوہ عوام میں پولیو کے قطروں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے شہروں میں پینا فلیکس آویزاں کرنے سمیت بذریعہ سوشل میڈیا مہم چلائی جائے تا کہ لوگوں میں شعور پیدا ہو اور وہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی