ملک بھرمیں انسداد پولیو کی تین روزہ مہم شروع ،3 کروڑ90لاکھ بچوں کوقطرے پلائے جائینگے

مہم میں2لاکھ 60ہزارپولیو ورکرز حصہ لیں گے،سکیورٹی کیلئے 30ہزار سے زائد اہلکار تعینات پولیو کے خاتمے کیلئے موجودہ موسم موزوں ہیں،پولیو ورکر زسے تعاون کیا جائے ‘ فوکل پرسن ،وفاقی وزیر صحت

پیر 21 جنوری 2019 13:26

ملک بھرمیں انسداد پولیو کی تین روزہ مہم شروع ،3 کروڑ90لاکھ بچوں کوقطرے پلائے جائینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) ملک بھرمیں انسداد پولیو کی تین روزہ مہم شروع ہوگئی جس میں پانچ سال تک کی عمر کے تقریباً 3 کروڑ90لاکھ بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم میں 2لاکھ 60ہزارپولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائیں گے ۔پولیو کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کے فوکل پرسن بابربن عطا ء نے ایک بیان میں کہاہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے موجودہ موسم موزوں ہیں۔

ایک ٹویٹ پیغام میں وزیرصحت عامرمحمودکیانی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ورکر زسے تعاون کریں۔انہوں نے کہاکہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔پولیو کے خاتمے کے لئے قومی ہنگامی اقدامات کے مرکز کے رابطہ کارڈاکٹرراناصفدرنے کہاہے کہ ایک موثرپالیسی پرعملدآمدکیاجارہاہے اورملک کواس مہلک وائرس سے نجات دلانے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

خیبر پختوانخواہ میں مہم کے دورا ن پانچ سال تک کی عمر کے 67لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 31 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ ٹیمیں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے لئے بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں، افغان پناہ گزینوں کے کیمپوں اور دوسرے عوامی مقامات پر بھی موجود ہوں گے۔ ترجمان نے کہاکہ پولیو ٹیموں کے تحفظ کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 30 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔بلوچستان میں پانچ سال تک کی عمر کے 25 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے تقریباً9 ہزار موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی