عوام اورعملہ ہسپتال کو صحیح علاج گاہ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں‘ ڈاکٹر عابد حسین

منگل 22 جنوری 2019 14:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال چارسدہ کے نوتعینات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عابد حسین نے کہاہے کہ چارسدہ ہسپتال کو صحت کے تمام تر ضروری سہولیات سے آراستہ کرنے کے علاوہ ریفرٹو پشاور کے ٹرینڈ کے خاتمے، ڈاکٹر ز اور عملے کی حاضری اوریونیفارم کے ساتھ تین شفٹو ں میں دکھی انسانیت کی خدمت پر متعین کرنے، نفرالوجی اور آئی سی یو کے یونٹوں کے قیام کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں چارسدہ کے عوام بہت جلد عملی تبدیلی محسوس کرینگے جبکہ ڈی سی چارسد ہ نے وٹرنری ہسپتال کو ایمرجنسی یونٹ کے تعمیراور ڈی ایچ او دفتر کو ڈاکٹرز ہاسٹل کیلئے خالی کرانے کے بھی یقین دہانی کرادی ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے محمدزئی یونین آف جرنلسٹس چارسدہ کے عہدیداروں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ایم ایس ڈاکٹر عابد حسین نے کہاکہ بخثیت ایم ایس ذ مہ داریا ں سنھبالنے کے فورا بعد انہو ں نے ڈاکٹر زسمیت تمام عملے کو یونیفارم استعمال کرنے کے پابندبنادیئے ہیں۔ مریضوں کی مکمل ہسٹری ،ممکن طبی سہولیات کی فراہمی اورسپیشلسٹ ڈاکٹروں کو اپنے اپنے یونٹوں میں ایم اوز کے ساتھ فرائض سرانجام دینے کی سختی سے ہدایت کردی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ گائنی یونٹ سمیت سرجیکل اور آرتھوپیڈک ایمرجنسی کو کور کرنے کیلئے بھی اقدامات کرلئے گئے ہیں تاکہ ایمر جنسی کے دوران مریضوں کو بروقت طبی امداد مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ عوام اورعملے کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس ہسپتال کو صحیح علاج گاہ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی