کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ استعمال کرنے کا انداز گردن،کندھوں اور مہروں میں درد پیدا کرنے کا موجب

بدھ 23 جنوری 2019 12:58

کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ استعمال کرنے کا انداز گردن،کندھوں اور مہروں میں درد پیدا کرنے کا موجب
سان فرانسسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) سائنسدانوں کے مطابق کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ پر ایک خاص انداز سے نظر جمائے رکھنے کا عمل گردن،کندھوں اور مہروں میں درد اور سوجن پیدا کرنے کا موجب بن رہا ہے اور بظاہر یہ بے ضرر انداز غنودگی،پٹھوں میں تنائو،سردرد،مہروں میں بگاڑ اور توجہ میں کمی کی بھی وجہ بن رہا ہے۔سان فرانسسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے پروفیسر ایریک پیپیر اور ان کے ساتھیوں کے مطابق جب ایک انسان سیدھا کھڑا ہوکر اپنی گردن کو ستواں رکھتا ہے تو اس کا جسم اس کے سر اور گردن کا وزب سہار لیتا ہے جو 12 پونڈ تک ہو سکتا ہے لیکن جب آپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر ہوتے ہیں تو سکرین کے قریب جانے کے لئے آپ اپنے سر کو 45 ڈگری کے زاویئے پر لے آتے ہیں اس طرح آپ کے سر اور گردن کا بوجھ بڑھ کر 45 پونڈ تک آ جاتا ہے اور لوگ گردن،کاندھوں ،حرام مغز اور درد سر کی شکایت کرنے لگتے ہیں یہاں تک کہ گردن گھمانا مشکل ہو جاتا ہے اور کمر درد کا عارضہ بھی لاحق ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق کے دوران 87 افراد کو کہا گیا کہ وہ سر کو گردن کی سیدھ میں رکھ کر گردن کو انتہائی دائیں اور بائیں جانب گھمائیں اور 92 فیصد رضاکاروں نے ایسا آسانی سے کر لیا لیکن جب ان کو یہ کہا گیا کہ وہ چہرے کو گردن کی سیدھ سے آگے کی جانب بڑھائیں اور اسی انداز میں گردن کو دائیں اور بائیں گھمائیں،صرف 30 سکینڈ بعد ہی 98 فیصد افراد نے گردن یا سر میں درد ،آنکھوں میں درد یا تنائو کی شکایت کی۔ماہرین کے مطابق جب بھی کمپیوٹر کے آگے بیٹھیں اور کہیں درد محسوس ہو تو فوری طور اپنے بیٹھنے ، سر اور گردن کی پوزیشن جائزہ لیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی