ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ او پی ڈی ،ایمرجنسی بلاک اور مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کاکیا اور مریضوں سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا

بدھ 20 فروری 2019 17:41

ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ او پی ڈی ،ایمرجنسی بلاک اور مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کاکیا اور مریضوں سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر،جہلم)   ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کرتے کے موقع پر او پی ڈی ،ایمرجنسی بلاک، اور دیگر جگہوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی، انہوں نے کہا ہے کہ اچانک دورہ کرنے کا مقصد عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔

انہوں نے مختلف ورڈز میں مریضوں کی شکایات سنیں، ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹرفاروق بنگش اور دیگر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ہسپتال دورہ کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایم ایس کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی اور دستیاب سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔

اس موقع پرانہوں نے شیلٹر ہوم کے ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیتے ہوئے اے ڈی سی جی سید نذارت علی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ،فرحت ضیاء کمال اور ایکسین بلڈنگ کو بروقت کام شروع کروانے اور نگرانی کرنے کی خدمات کو زبردست سراہا۔ڈی سی جہلم کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں لانڈری کا نیا نظام ایک ہفتے کے اندر اپریشنل ہو جائیگا، اور نیا سی سی یو وارڈ بھی بہترین طریقے سے سہولیات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ جہلم نے سول اسپتال میں پہلے شیلٹر ہوم کے قیام کے لئے ترقیاتی کام شروع کردیا ہے ۔ سرکاری پناہ گاہ میں بے گھر اور بے سہارا افراد کے قیام کے لئے سرکاری افسران، مخیر حضرات، ہسپتال انظامیہ اور محکمہ بلڈنگ جہلم ترقیاتی کام مانیٹر کر رہے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی