وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سوائن فلو سے بچائو کیلئے ہرممکن حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

مریضوں کے علاج معالجے پر مکمل توجہ دی جائے، مطلوبہ ادویات کی وافر فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے‘وزیراعلیٰ پنجاب

بدھ 20 فروری 2019 18:09

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سوائن فلو سے بچائو کیلئے ہرممکن حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سوائن فلو سے بچائو کیلئے ہرممکن حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ سوائن فلو سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں اورمرض سے بچاؤ کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔متعلقہ ادارے متحرک اور فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں اوراحتیاطی تدابیر کے ساتھ بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔

(جاری ہے)

سوائن فلو کے مریضوں کے علاج معالجے پر مکمل توجہ دی جائے اور مطلوبہ ادویات کی وافر فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہریوں کو سوائن فلو سے بچانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے اس ضمن میں تساہل کی کوئی گنجائش نہیں۔اداروں کو چوکس رہ کر اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوںگی۔انہوں نے کہا کہ سوائن فلو کی روک تھام ، احتیاطی اقدامات اور علاج معالجے کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کروں گا۔وزیراعلیٰ نے بہاولپور میں سوائن فلو سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے حوالے سے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی