ملالہ یوسفزئی کے دماغ کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا، سی ٹی سکین رپورٹ، ملالہ یوسفزئی کی صحت اطمینان بخش ہے،آئندہ 36 سے48 گھنٹے اہم ہیں،قوم اس کیلئے دعا کرے ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 12 اکتوبر 2012 16:08

عزم و ہمت کی علامت ملالہ یوسفزئی کی سی ٹی سکین رپورٹ کے مطابق ملالہ کے سر کی ہڈی کو نقصان پہنچا ہے تاہم دماغ کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔امن کی سفیر ملالہ یوسف زئی نے محض چودہ سال کی عمر میں شدت پسندی کا جواں مردی سے مقابلہ کیا اور اب وہ زندگی بچانے کے لیے موت کے ساتھ بھی جنگ لڑ رہی ہے۔ راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اس کی طبعیت میں قدرے بہتری کے آثار پائے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ملالہ یوسفزئی کا سی ٹی سکین کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملالہ کے سر کی ہڈی کو نقصان پہنچا ہے تاہم دماغ کو زیادہ نقصان نہیں ہوا۔ ملالہ یوسفزئی تاحال وینٹی لیٹر مشین پر ہے۔ اس کے چہرے اور سر پر سوجن موجود ہے۔ ڈاکٹر اسے ری لیکسینٹ اور اینٹی بائیٹکس ادویات دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے سرجن جنرل معاملے کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

سٹاف کے علاوہ کسی کو بھی آئی سی ٹی وارڈ میں جانے کی اجازت نہیں۔ ہسپتال میں سیکیورٹی بھی ہائی الرٹ ہے۔ ادھرڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کی صحت اطمینان بخش ہے۔ تاہم اس سلسلے میں آئندہ 36 سے48 گھنٹے اہم ہیں۔ جمعے کا مبارک دن ہے قوم ملالہ کیلئے دعا کرے۔راولپنڈی میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے دفتر میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ملالہ کو آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا ہے اور ماہر ڈاکٹرز کے مطابق ملالہ کی صحت اطمینان بخش ہے

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی