بند کریں
صحت صحت کی خبریںملالہ یوسفزئی پر حملہ کیخلاف وکلا کی ہڑتال،احتجاجی ریلیاں، بار رومز پر احتجاجاً سیاہ پرچم ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 13/10/2012 - 19:11:16 وقت اشاعت: 13/10/2012 - 16:46:27 وقت اشاعت: 13/10/2012 - 15:36:01 وقت اشاعت: 13/10/2012 - 15:35:22 وقت اشاعت: 13/10/2012 - 12:50:18 وقت اشاعت: 13/10/2012 - 12:27:29 وقت اشاعت: 13/10/2012 - 11:24:57 وقت اشاعت: 13/10/2012 - 11:13:53 وقت اشاعت: 12/10/2012 - 23:25:45 وقت اشاعت: 12/10/2012 - 20:23:42 وقت اشاعت: 12/10/2012 - 20:23:42

ملالہ یوسفزئی پر حملہ کیخلاف وکلا کی ہڑتال،احتجاجی ریلیاں، بار رومز پر احتجاجاً سیاہ پرچم لہرادئیے گئے ،صحت یابی کیلئے دعائیں، اجلاسوں میں مذمتی قراردادیں منظور

راولپنڈی/اسلام آباد/لاہور/کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔13اکتوبر 2012ء) ملالہ یوسفزئی پر حملہ کیخلاف پاکستان بار کونسل، پنجاب بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کونسل کی اپیل پروکلا نے ہفتہ کو ہڑتال کی اور عدالتوں کا بائیکاٹ کرکے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ بار رومز پر احتجاجا ًسیاہ پرچم لہرادئیے گئے ہیں،وکلا نے اور اجلاسوں میں مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں۔

راولپنڈی،اسلام آباد، لاہور ،فیصل آباد، ملتان ، گوجرانوالہ،کراچی، سکھر، کوئٹہ، پشاور اور دیگر علاقوں میں وکلا عدالتوں میں عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ریڈرز مقدمات میں آئندہ کی تاریخ دیتے رہے۔ وکلا نمائندوں کے اجلاس بار رومز میں ہوئے جن میں حملہ کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں۔ بعض شہروں میں وکلا نے احتجاجی ریلیاں بھی نکالیں۔ ملالہ کی صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔وکلا رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت ملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملے میں ملوث دہشتگردو ں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
13/10/2012 - 12:27:29 :وقت اشاعت