ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی اور درازی عمر کیلئے آزادکشمیر بھر میں شمعیں روشن کی گئیں

اتوار 14 اکتوبر 2012 16:33

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔14اکتوبر ۔2012ء) جموں وکشمیر ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین ہمایوں زمان مرزا کی اپیل پر ایواڈیافتہ ہونہار طالبہ ملائلہ یوسف زئی کی صحت یابی اور درازی عمر کیلئے آزادکشمیر بھر میں شمعیں روشن کی گئیں ،میرپور میں چیئرمین جموں کشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا نے جب کہ مظفرآباد شہزاد لولابی ،کوٹلی یاسر حسن ،باغ طاہرعباسی اوردیگر تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں جموں کشمیر ہیومن رائٹس کمیشن کے عہدیداران کی قیادت میں شمعیں روشن کی گئیں او رملائلہ اور اُس کی دیگر ساتھی طالبات کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

چوک شہیداں میرپور میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جموں کشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا نے کہاکہ ملائلہ یوسف زئی جیسی ہونہار لائق اور علم سے محبت کرنے والی بچی پاکستان کا سافٹ امیج ہے پوری دنیا میں ملائلہ نے اپنی تحریروں کے ذریعے پاکستان کے مظلوم ومحکوم طبقات کی آواز بلند کی ایک ایسی بچی جو علم کی شمع روشن کی ہوئی تھی جس نے سنگینوں کے سائے میں بھی اپنی علمی پیاس بجھانے کیلئے ہر ممکن کوشش اورجدوجہد کی اس پر حملہ قابل مذمت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملائلہ یوسف زئی کے ساتھ مجھے دومرتبہ ملاقات کاشرف حاصل ہوا 10دسمبر2011ء انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ملائلہ یوسف زئی اور مجھے ایوارڈ دینے کی تقریب میں میرے ساتھ ملائلہ نے آزادکشمیر کے دورے پرآنے کا وعدہ کیا مائلہ جیسی باہمت ہونہار اور باصلاحیت بیٹی کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان کیلئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ملائلہ کو عالمی امن ایوارڈ سے نوازا گیا اور پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے بھی اس باہمت بیٹی کو ستارہ جرات سے نوازا پاکستان کی تمام سیاسی ومذہبی قیادت ،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس واقعہ کی مذمت کرکے پاکستانیوں کے دلوں کی ترجمانی کی ہے ہمایوں زمان مرزا نے کہاہے کہ ملائلہ یوسف زئی پر حملے سے تمام مسلمانوں کے سرشرم سے جھک گئے ہیں ایک ایسی معصوم بیٹی جو حضور پاک کی سنت پر عمل کرتے ہوئے تعلیم حاصل کرکے دوسری بچیاں تک بھی منتقل کررہی ہے ۔

دعائیہ تقریب میں سیاسی کارکنوں ،صحافیوں ،شاعروں ،ادیبوں ،انجمن تاجران کے نمائندوں سمیت سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورملائلہ یوسف زئی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی اور شمعیں روشن کیں

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی