ملالہ یوسفزئی پر حملہ سے دلی دکھ ہوا ہے، جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہیں، رحمان ملک اور میاں افتخار کے شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، یہ دونوں حضرات امریکہ کو خوش کرنے کے لئے شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کرنے کی باتیں کررہے ہیں،شمالی وزیرستا ن کے اتمانزئی قبائل کے سرکردہ عمائدین کی ملالہ یوسفزئی کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے دعا

اتوار 14 اکتوبر 2012 20:34

میران شاہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔14اکتوبر ۔2012ء) شمالی وزیرستا ن کے اتمانزئی قبائل کے سرکردہ عمائدین نے ملالہ یوسفزئی کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے دعاکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی پر حملہ سے دلی دکھ ہوا ہے، جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہیں، رحمان ملک اور میاں افتخار کے شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، یہ دونوں حضرات امریکہ کو خوش کرنے کے لئے شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کرنے کی باتیں کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار شمالی وزیرستان میران شاہ میں اتوار کے دن منعقدہ اتمانزئی قبائل کے سرکردہ عمائدین کے جرگہ سے ملک نصراللہ خان ،ملک مامور خان ،ملک قادر خان اور دیگر عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قبائلی عمائدین کا کہناتھا کہ ملالہ یوسفزئی پر سوات میں حملہ ہوا ہے اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین شمالی وزیرستان میں اپریشن شروع کرنے کی باتیں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ کراچی اور اسلام آبادسمیت ملک کے دیگر علاقوں میں امن کی صورتحال بہتر بنانے اور ٹارگٹ کلنگ و بھتہ خوری کے خاتمے کے لئے مئوثر اقدامات کریں۔اور اسی طرح صوبائی وزیراطلاعات میاں افتخار حسین بھی پشاور اور اپنے ہی صوبہ تک محدود رہیں۔اور کے پی کے کی ترقی پر توجہ دیں۔شمالی وزیرستان ایجنسی صوبائی وزیراطلاعات کے انڈر نہیں ہے اس لئے شمالی وزیرستان میں اپریشن شروع کرنے کی جو واویلا انھوں نے مچایا ہے اس سے فاٹاکے ایک کروڑ قبائل اور خصوصا شمالی وزیرستان کے لاکھوں قبائلیوں کو دلی دکھ ہوا ہے۔

قبائلی عمائدین کا کہناتھا کہ رحمان ملک اور کے پی کے کے صوبائی وزیر اطلاعات امریکہ کو خوش کرنے کے لئے اس قسم کے بیات دے رہے ہیں۔قبائلی عمائدین نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں حکومت کی رٹ مکمل طور پر بحال ہے جب بھی کوئی مسئلہ بن جاتا ہے تو پولیٹیکل انتظامیہ اور اتمانز ئی قبائل باتچیت کے زریعے مسئلہ کو جلد از جلد حل کرتے ہیں۔قبائلی عمائدین نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے ۔

اس کا زندہ ثبوت یہ ہے کہ بنوں سے پاک افغان سرحد غلام خان تک موٹروے جیسے شاہراہ کی توسیع و پختگی کاکام شروع ہے اس پر بغیر کسی رکاوٹ کے کام جاری ہے ۔قبائلی عوام یا دیگر کسی بھی تنظیم نے اس شاہراہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ہے۔قبائلی عمائدین نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے شمالی وزیرستان میں اپریشن شروع کرنے کی غلطی کی ۔تو شمالی وزیرستا ن کے لاکھوں قبائل بندوبستی علاقوں کی بجائے افغانستان کی جانب ہجرت کریں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی