کولڈ ڈرنکس یا میٹھے مشروبات کا استعمال صحت کیلئے تباہ کن ہوتا ہے ، جلد موت کا خطرہ بڑھاتا ہے، طبی تحقیق

منگل 19 مارچ 2019 14:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) امریکہ میں طبی تحقیق میں کہاگیاہے کہ کولڈ ڈرنکس یا میٹھے مشروبات کا استعمال صحت کے لیے تباہ کن ہوتا ہے اور جلد موت کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چینی سے بننے والے ان مشروبات اور قبل از وقت موت کے درمیان تعلق موجود ہے۔

اس تحقیق کے دوران ایک لاکھ سے زائد مردوں و خواتین کا 3 دہائیوں تک جائزہ لیا گیا اور ان سے ہر چار سال بعد غذائی عادات کے حوالے سے سروے بھروائے گئے۔

(جاری ہے)

نتائج سے معلوم ہوا کہ لوگ جتنا زیادہ ان میٹھے مشروبات یعنی سافٹ ڈرنکس، فروٹ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس اور اسپورٹس ڈرنکس کو استعمال گے، ان میں جلد موت کا خطرہ اتنا ہی زیادہ ہوگا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ ہفتے میں 6 مشروبات کا استعمال کریں گے، ان میں جلد موت کا خطرہ 6 فیصد زیادہ بڑھ جائے گا جبکہ روزانہ ایک سافٹ ڈرنک کا روزانہ استعمال یہ خطرہ 14 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔

محققین کے مطابق نتائج سے ان میٹھے مشروبات کے نقصانات کے بارے میں شواہد کو مزید تقویت ملتی ہے اور لوگوں کو ان کی جگہ پانی کو ترجیح دینی چاہئے تاکہ اپنی صحت کو نقصان سے بچاسکیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی