صوبے بھر میں ہیپٹائٹس کی دوائیں دستیاب ہیں، ڈاکٹر عذرا پیچوہو

ہیپٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت چلنے والے تمام مراکز پر پر ہیپٹائٹس کنٹرول کی ادویات کی دستیابی کویقینی بنایا جائے ،وزیر صحت سندھ

منگل 19 مارچ 2019 16:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) صوبائی وزیر برائے صحت اور پاپولیشن ویلفیئر ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ صوبے بھر میں ہیپٹائٹس سی کی گولیاں ہیپٹائٹس کے تمام مراکز پر دستیاب ہیں اور ہیپٹائٹس کی دواں کی کوئی قلت نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکریٹری صحت سعید احمد اعوان، ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر مسعود سولنگی، ہیپٹائٹس کنٹرول پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذوالفقار دھاریجو اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے ہیپٹائٹس کنٹرول پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذوالفقار دھاریجو نے بتایا کہ صوبے بھر ٹیچنگ، ضلع اور تحصیل ہسپتالوں میں ہیپٹائٹس کنٹرول پروگرام کے 61 مراکز کام کررہے ہیں اور یہ پروگرام مئی 2009 میں شروع کیا گیا تھا اور اب تک اس پروگرام کے تحت 8.84 ملین افراد کی اسکریننگ اور ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہا کہ جولائی 2018 سے فروری 2019 تک صوبے کے مختلف اضلاع میں 28 کیمپ منعقد کئے گئے جن میں 29201 افراد کی اسکریننگ اور ویکسینیشن کی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے صحت اور پاپولیشن ویلفیئر ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ہیپٹائٹس کنٹرول پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ ہیپٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت چلنے والے تمام مراکز پر پر ہیپٹائٹس کنٹرول کی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ اس مرض سے متاثرہ مریضوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی