پنجاب میں انسداد پولیو کی تین روزہ قومی مہم کا کل سے آغاز،5 سال تک کے 17.63 ملین بچوں کو پولیو کے قطروں کے ساتھ وٹامن اے کی خوراک دی جائے گی ،2011 میں ملک بھر سے پولیو کے 198 کیس رپورٹ ،رواں سال43 تعداد تھی ،معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کا پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب

اتوار 14 اکتوبر 2012 20:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔14اکتوبر ۔2012ء) معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب میں انسداد پولیو کی قومی مہم 15 تا 17 اکتوبر منائی جائے گی جس کے دوران 5 سال تک کی عمر کے 17.65 ملین بچوں کو پولیو کے قطروں کے علاوہ وٹا من اے کی خوراک بھی دی جائے گی - وہ اتوار کو پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر نیما عابد ڈاکٹر وینڈے ،یونیسف کے نمائندے ڈاکٹر رانا مشتاق ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر نثار چیمہ کے علاوہ دیگرطبی ماہرین موجود تھے- خواجہ سلمان رفیق نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان دنیا کے صرف ان تین ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو کی بیماری موجود ہے - انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے مکمل خاتمے کے لئے چاروں صوبوں میں پولیو کے خلاف بھرپور مہم چلانے کی ضرورت ہے - انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا اور اس سے ملحقہ علاقوں میں جنگی صورتحال اور بعض دیگر وجوہات کی بنا ء پر ہر مرتبہ ہزاروں بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں جس کی وجہ سے پولیو کا وائرس پنجاب سمیت پورے ملک میں موجود ہے - انہوں نے بتایا کہ اگر چہ پنجاب میں پولیو کی کوریج میں بہت بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے رواں سال صرف تین پولیو کے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ گذشتہ سال ان کی تعداد9 تھی- انہوں نے بتایا کہ2011ء میں پورے ملک میں پولیو کے 198کیس رپورٹ ہوئے تھے جبکہ رواں سال یہ تعدادکم ہو کر 43 رہ گئی ہے - خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت پنجاب پولیو کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات کر رہی ہے اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تمام اضلاع کے ڈی سی او صاحبان کو پولیو مہم کی سخت نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جا رہی ہے -ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر نثار چیمہ کے مطابق 15تا 17 اکتوبر کے دوران 17.65 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے 38398موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں - انہوں نے کہا کہ پولیو کے قطروں کے ساتھ چھ ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کو وٹا من اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے - انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں تقریبا 40 لاکھ سے زائد بچے وٹا من اے کی کمی کا شکار ہیں جس سے بچوں کی قوت مدافعت اور بینائی متاثر ہو سکتی ہے-حکومت پنجاب نے 14 ملین سے زائد بچوں کو وٹامن اے کے قطرے پلانے کا انتظام کیا ہے جس کے لئے یونیسف ، عالمی ادارہ صحت اور مائیکرونیوٹرینٹ انیشیٹوکا تعاون حاصل ہے - انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں تا کہ نئی نسل کو مستقل معذوری سے بچایا جا سکے-

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی