بند کریں
صحت صحت کی خبریںدفاع پاکستان کے کامیاب جلسہ نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں‘ اپنے پولنگ اسٹیشن سے 10 ووٹ ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 15/10/2012 - 14:40:21 وقت اشاعت: 15/10/2012 - 14:40:21 وقت اشاعت: 15/10/2012 - 14:30:28 وقت اشاعت: 15/10/2012 - 14:28:52 وقت اشاعت: 15/10/2012 - 14:26:51 وقت اشاعت: 15/10/2012 - 14:26:51 وقت اشاعت: 15/10/2012 - 14:25:05 وقت اشاعت: 15/10/2012 - 14:17:14 وقت اشاعت: 15/10/2012 - 14:17:14 وقت اشاعت: 15/10/2012 - 13:00:19 وقت اشاعت: 15/10/2012 - 12:49:02

دفاع پاکستان کے کامیاب جلسہ نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں‘ اپنے پولنگ اسٹیشن سے 10 ووٹ تک نہ حاصل کر سکنے والے عوام کی نمائند گی کیا خاک کر یں گے‘ بڑھکیں مار کر عوام کے جذبات مجروع کر نے والے (ن) لیگی جان لیں قتل وغارت کی سیاست کر کے وہ اپنے عزائم کو مکمل نہیں کر سکتے ‘کارکنان سردار عتیق کی قیادت میں متحد ہیں ،مسلم کانفرنس ایم ایس ایف کے مرکزی رہنماء راجہ احمد رضا اور چوہدری مدثر کا ایم ایس ایف کے اجلاس سے خطاب

میرپور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔15اکتوبر 2012ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ایم ایس ایف کے مرکزی رہنماء راجہ احمد رضا اور چوہدری مدثر نے کہا ہے کہ دفاع پاکستان کے کامیاب جلسہ نے مخالفین کی نیندیں حرام کر کے رکھ دیں ہیں ‘کل تک مسلم کانفرنس کے ٹکروں پر پلنے والے اور ایم ڈی اے کی چیئر مینی کیلئے بھیک مانگنے والوں کو اہلیان میر پور جانتے ہیں ‘جو لوگ اپنے پولنگ اسٹیشن سے 10 ووٹ تک نہیں نکال سکتے عوام کی نمائند گی کیا خاک کر یں گے‘ بڑھکیں مار کر عوام کے جذبات مجروع کر نے والے (ن) لیگی جان لیں قتل وغارت کی سیاست کر کے وہ اپنے عزائم کو مکمل نہیں کر سکتے ‘کارکنان آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں جماعت کا پرچم بلند رکھے ہوئے ہیں‘ 18ہزار ووٹ مسلم کانفرنس کی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

وہ گزشتہ روز یہاں ایم ایس ایف کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ریاست کے تشخص کی علمبردار ہے جب کہ ن لیگ مسلم کانفرنس کا کھویا ہوا مال ہے مفاد کی سیاست کے حامی کو زمانہ جانتا ہے کل تک سردار عتیق احمد خان کی ارد گرد چکر کاٹنے والے آج پرائیوں کی جھولیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں شیشہ کے گھر میں بیٹھ کر خود کو محفوظ سمجھنا دیوانوں کی بھڑک ہے مسلم کانفرنس کے ساتھ مخلص کشمیریوں کی فوج ہے جب کہ ن لیگ لوٹ کھسوٹ اور حکومت کے ساتھ ملکر کرپشن کر رہی ہے نوجوانوں کا حق مار کر کواڈینیٹروں کو بھرتی کروایا جا رہا ہے اگر کسی نے بھی صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کے خلاف بڑ ک ماری تو اس کا کچھا چھٹا سب کھول کر رکھ دیں گئے ایم ڈی اے میں کروڑوں کی کرپشن کا چیئر مین احتساب بیورو ایکشن لیں مسلم کانفرنس کے خلاف بڑ کیں ختم نہ ہوئیں تو نوجوان بھی ماضی دہرائیں گئے۔


15/10/2012 - 14:26:51 :وقت اشاعت