شکارپور میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

جمعہ 22 مارچ 2019 17:07

شکارپور میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس
شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) شکارپور میں 25مارچ سے 28مارچ تک شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر رحیم بخش میتلو کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی پی سی آر انچارج ڈاکٹر سراج احمد نے کہا کے آنے والی مہم میں 50میڈیکل آفیسر، 184 ایریا انچارج اور 61فکس پوائنٹس مقرر کی گئی ہیں، انہوں نے بتایا کے کافی یوسیز میں فیلڈ ویلیڈیشن نہیں ہوئی ہے اور اسی دن پر کوریج کم آتی ہے، جس وجہ سے دو دن کی مزید کیچ اپ مہم چلانی پڑے گی، انہوں نے بتایا کے یوسی کرن کا میڈیکل آفیسر ساجد شاہ اور لیڈی ہیلتھ ورکر پولیو مہم میں دلچسپی نہیں لیتے جس وجہ سے مذکورہ یوسی میں مسلسل نو ٹیم کے بچے ملتے ہیں، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او انچارج عائشہ محمد جس کا تعلق مراکش سے ہے ،کہا کے جیکب آباد اور سکھر کے گٹروں سے پولیو وائرس کے سیمپل ملے ہیں، جس وجہ سے شکارپور میںپولیو کے وائرس ہونے کا اندیشہ ہے، انہوں نے کہا کے اتر سندھ کے مختلف اضلاع کی وزٹ کے دوران مجھے روٹین ویکسینیشن نہ لگنے کی شکایات ملی ہیں، انہوں نے کہا کے اس ایریا میں روزانہ ویکسینیشن پر بلکل توجہ نہیں دیا جا رہا ، اجلاس سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر رحیم بخش میتلو نے کہا کے جنوری اور فروری مہم کے نتائج میں سے پتا چلا ہے کے کافی یوسیز میں نوٹیم بچے ملے ہیں، میڈیکل افسران، ایریا انچارج اور ڈی ایچ او کی ذمیواری ہے کے وہ مہم چلانے سے پہلے فیلڈ ویلیڈیشن کی جائے، روٹین ویکسینیشن پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کے اس مہم کے دوران اگر کسی علاقے سے نو ٹیم بچے ملے تو اس ٹیم، ایریا انچارج اور میڈیکل افسر کے خلاف کرمنل چارج لگا کر ایف آئی آر داخل کرائی جائے گی، اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر رحیم بخش میتلو نے ڈاکٹر سندیپ کمار کی تین سالہ بچی کو پولیو کے قطرے پلاکر مارچ پولیو مہم کا آغاز کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو