ڈینگی کے خلاف کامیاب جہاد کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں، انعامات سے نوازا جائے گا، ہمیں ڈینگی کے طعنے دینے والے قوم کو مشکل حالات میں چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا، ڈینگی کے خلاف مہم میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے 10اور 11نومبر کو دو روزہ سیمینارہو گا،وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب

منگل 16 اکتوبر 2012 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔16اکتوبر ۔2012ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف کامیاب جہاد کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں۔ انہیں انعامات سے نوازا جائے گا۔ میرا سر اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکا ہوا ہے جس نے ڈینگی کے خلاف جہاد میں ہماری کاوشوں کو قبول کیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم ، عوامی نمائندوں ، متعلقہ اداروں اور معاشرے کے تمام طبقات کی انتھک کاوشوں کی بدولت ڈینگی کے حوالے سے شاندار کامیابی ملی ہے اور اس سال ڈینگی کی وجہ سے کوئی قیمتی جان ضائع نہیں ہوئی جس پر قوم کو اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاناچاہئیے۔

میں ڈینگی مہم میں انتھک کاوشیں کرنے پر عوامی نمائندوں، متعلقہ اداروں، بالخصوص عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس مہم میں بھرپور تعاون کیا۔

(جاری ہے)

ہمیں ڈینگی کے طعنے دینے والے قوم کو مشکل حالات میں چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا جبکہ انہیں ڈینگی کی وباء کے دوران غیر سنجیدہ رویہ اپنانے پر شرمسار کیا۔وہ منگل کویہاں ماڈل ٹاؤن میں ڈینگی کے حوالے سے خصوصی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

جس میں صوبائی وزیرتعلیم میاں مجتبی شجاع الرحمن، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد، معاون خصوصی خواجہ سلمان رفیق، مشیر زعیم حسین قادری، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، مختلف محکموں کے سیکرٹریز، ترقیاتی اداروں کے سربراہان اور ماہرین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سیکرٹری صحت نے صوبے میں ڈینگی کی صورتحال، اقدامات اور مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ برس ڈینگی کی بدترین وباء کا سامنا تھا۔ ڈینگی کے بدترین حملے سے نمٹنے کے لئے جوکچھ انسانی بس میں تھاکیاگیا۔ ڈاکٹروں ، نرسوں، پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر اداروں کے افراد کو بیرون ممالک سے تربیت دلائی گئی۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی ڈینگی پر کنٹرول کرنے کے لئے انتھک کاوشیں کی گئیں۔

ڈینگی کے محاذ پرشاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ میں نے اپنی زندگی میں کسی اور محاذ پر نہیں دیکھا۔انہوں نے کہاکہ معاون خصوصی خواجہ سلمان رفیق، متعلقہ اداروں، ضلعی حکومت اور ان کی ٹیموں کی ڈینگی کے خاتمے کی مہم میں شاندار کارکردگی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی کے خلاف مہم میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے 10اور 11نومبر کو دو روزہ سیمینارکا انعقاد کیاجائے گا۔

جس میں سری لنکا، انڈونیشیاء اور تھائی لینڈ کے ان دوستوں کو بھی مدعو کیاجائے گا جنہوں نے گذشتہ برس ڈینگی مہم کے دوران ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ڈینگی کے مکمل خاتمے تک اپنی کاوشوں کو جاری رکھناہے اور حالیہ مہم میں سامنے آنے والی کوتاہیوں اور خامیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کے لئے مزید موثر لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں جس نے ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے ہماری کاوشوں کو قبول کیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس سال ڈینگی سے کوئی جان ضائع نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی اس مہربانی پر یوم تشکر بھی منایاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سیمینار کا انعقاد کے لئے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ڈینگی کے خلاف جہاد میں شاندار کارکردگی دکھانے والوں کا تعین کرے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ایسے سیمینار فیصل آباد،راولپنڈی اور صوبے کے دیگر شہروں میں بھی منعقد کیے جائیں۔قبل ازیں سیکرٹری صحت نے صوبے میں ڈینگی کی صورتحال ،اٹھائے گئے اقدامات اور جاری مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سیزن کے دوران ریکٹر سرویلنس اور احتیاطی تدبیر پر خصوصی توجہ دی گئی۔ آج ہمارے پاس عالمی معیار کے ویکٹرز، ڈیسیز اور وبائی امراض کی روک تھام کے سسٹم موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سری لنکا، تھائی لینڈ ، انڈونیشیاء اور عالمی ادارہ صحت سے ٹیکنیکل معاونت بھی حاصل کی گئی۔ کورہیڈ کوارٹر کے بریگیڈیئر اشفاق اور دیگر مقررین نے ڈینگی وباء پر کنٹرول کرنے کے حوالے سے شہبازشریف کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ کی موثر، متحرک اور دلیرانہ قیادت کی بدولت ڈینگی وائرس پر کنٹرول کرنے کے حوالے سے شاندار کامیابی ملی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی