یو ایس ایڈکا جیکب آباد میں ہسپتال ،سندھ کے مختلف شہروں میں لائبریریاں تعمیرکرنے کااعلان،وزیر اعلیٰ سندھ سے امریکی قونصل جنرل، یو ایس ایڈ کے ریجنل ڈائریکٹر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں باہمی تعاون کی ضرورت ہے ،قائم علی شاہ

منگل 16 اکتوبر 2012 23:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔16اکتوبر ۔2012ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے امریکی قونصل جنرل مسٹر مائیکل ڈوڈمین اور یو ایس ایڈ کے ریجنل ڈائریکٹر ایڈورڈ برگلس نے منگل کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری محمد صدیق میمن، صوبائی سیکریٹری صحت آفتاب احمد کھتری، منصوبہ بندی و ترقیات کے اسپیشل سیکریٹری ڈاکٹر نور الحق و دیگر موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی ضرورت ہے بالخصوص جیکب آباد اور سندھ کے دیگر بالائی حصوں کے لوگوں کے لئے طبی سہولیات کی کافی ضرورت ہے جبکہ صوبے کے کئی شہروں میں لائبریریوں کی بھی اشد ضرورت ہے۔ امریکی قونصل جنرل نے بتایا کہ یو ایس ایڈ جیکب آباد میں جدید سہولتوں سے آراستہ ایک ہسپتال تعمیر کرنا چاہتی ہے اس ہسپتال میں او پی ڈی بلاک، ایڈمیشن، انڈور بلاک سمیت تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی اور بعد میں اس ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ منصوبہ ایک سال کے اندر مکمل کیا جائے گا اور سندھ کے کئی شہروں میں لائبریریاں بھی تعمیر کی جائیں گی جس کے پہلے مرحلے میں تین لائبریریاں حیدرآباد، خیرپور اور لاڑکانہ میں تعمیر ہونگی۔ مائیکل ڈوڈمین نے مزید بتایا کہ صوبائی محکمہ ثقافت کے تعاون سے سندھ کے اہم شہروں میں انگریزی زبان سیکھنے کے مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ کراچی میں 1500 طلباء کو تربیت فراہم کی گئی ہے جبکہ حیدرآباد میں 700 طلباء کو انگریزی زبان کی تربیت دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس ضمن میں فارملٹیز مکمل کی جائیں گی اور قانون کے مطابق مسئلہ سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے یو ایس ایڈ پر زور دیا کہ وہ اساتذہ کی تربیت کے پروگرام کا آغاز کریں تاکہ اساتذہ کو جدید تربیت فراہم کی جاسکے تاکہ تعلیمی و تدریسی معیار کو معیاری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ یو ایس ایڈ اور حکومت سندھ کے مابین ایک یادداشت نامے پر دستخط کئے جائیں گے جبکہ سیکریٹری صحت اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے اسپیشل سیکریٹری، پی سی ون اور دیگر ضروری فارملٹیز کریں گے۔

ملاقات میں بتایا گیا کہ یو ایس ایڈ کی جانب سے جیکب آباد میں تعمیر کی جانے والی ہسپتال کے لئے شروعاتی طور پر ایک ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے صحت اور تعلیم و دیگر شعبوں میں یو ایس ایڈ کے تعاون کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ صوبہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں مزید منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی