رات کو دس سے صبح چھے بجے تک کی نیند نوجونانوں کو ذہنی طور پر صحت مند رکھتی ہے ،ماہرین

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں گیجٹس کے استعمال کے نقصانات کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

پیر 25 مارچ 2019 13:35

رات کو دس سے صبح چھے بجے تک کی نیند نوجونانوں کو ذہنی طور پر صحت مند رکھتی ہے ،ماہرین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں کنٹینیوڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار کا مقصد طالبعلموں میں موبائل اور انٹر نیٹ کے استعمال کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا ۔سیمینار سے معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر اقبال خان آفریدی اور ایس ایم سی کے سابق طالبعلم ڈاکٹر عرفان علی سید نے خطاب کیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اقبال آفریدی نے کہاکہ آج کی نسل کے تمام مسائل کا حل اسلامی تعلیمات کی بجاآوری میں پوشیدہ ہے ۔اسلام زندگی کے کے ہر معاملے میں میانہ روی کا درس دیتا ہے ۔یہ ہی اصول انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے بھی اختیار کرنا چاہیئے ۔انہوں نے کہاکہ آج کل بچے رات گئے تک کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی دنیا میں گم رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان میں متعدد نفسیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں جن میں ڈپریشن سب سے عام ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپریشن سے بچے رہنے کے لیے ضروری ہے کہ رات کو زیادہ سے زیادہ رات ساڑھے دس بجے تک سوجایا جائے اور صبح سویرے اٹھا جائے ۔رات کی پرسکون نیند اور دن میں بیس منٹ کی ورزش انسان کو بہت سی بیماریوں سے دور رکھتی ہے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آئرلینڈ میں نفسیات داں کے طور پر خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر عرفان علی سید کا کہنا تھا کہ فی زمانہ جدید ٹیکنالوجی نے ہم سب کو اپنے پنجوں میں جکڑ لیا ہے جبکہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ ٹیکنالوجی ہماری تابع ہوتی نہ کہ ہم اس کے ۔

ڈاکٹر عرفان علی سید نے اس موقع پر گیجٹس کے استعمال کے بد اثرات کے حوالے سے پریزنٹیشن بھی دی جس میں مختلف مثالوں کے ذریعے نوجوانوں کو انٹرنیٹ کی دنیا سے بلاضرورت قرب حاصل کرنے کے نقصانات بتائے ۔سیمینار کی روح رواں ڈاکٹر راحت ناز نے آخر میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو