- Home
- Health
- Health News
- بلوچستان میں پولیو کے ایک اور کیس کی تصدیق، رواں سال اب تک پولیو کے کل 4 کیسز سامنے آئے،شیرانی ..
بلوچستان میں پولیو کے ایک اور کیس کی تصدیق، رواں سال اب تک پولیو کے کل 4 کیسز سامنے آئے،شیرانی کے علاقے دھانہ سر میں پیش امام کی جانب سے فتویٰ دینے کے باعث اس بچے کے والدین نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا، فتویٰ دینے والے پیش امام کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،سیکرٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ
جمعہ 19 اکتوبر 2012 20:59
(جاری ہے)
2010 اور2011 میں پولیو کے بہت زیادہ کیسز سامنے آنے کے بعد پولیوکو مانیٹر کرنے والے بین الاقوامی اداروں نے بلوچستان کو ریڈ زون قرار دیا تھا۔
ان اداروں نے خبردار کیا تھا کہ اگر بلوچستان میں پولیو کے تدارک کے لیے موثر اقدامات نہیں کیے گئے تو بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی جائے گی۔پولیو کے بہت زیادہ کیسزسامنے آنے کے بعد گزشتہ سال بلوچستان کے تین اضلاع کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ کو ہائی رسک اضلاع قرار دیا گیا تھا۔محکمہ صحت کے حکام بلوچستان میں پولیو کے کیسز میں اضافے کی ایک بڑی وجہ افغانستان سے بڑے پیمانے پر لوگوں کی آمدورفت کو قرار دیتے ہیں اس کے علاوہ بعض علاقوں میں شورش کو بھی ایک وجہ قرار دیا جارہا ہے۔حکام کا دعویٰ ہے کہ پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے حکومت کی جانب سے موثر اقدامات کے بعد کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ سال بلوچستان میں 54کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ رواں سال اب تک صرف چار کیسز سامنے آئے ہیں ۔یاد رہے کہ15 اکتوبر کو تین روزہ پولیو مہم کے پہلے روز کوئٹہ میں پولیو ٹیم کے ایک رکن کو قتل کردیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان نے پولیو کی آئندہ مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر عبد الصمد رئیسانی نے بی بی سی کو بتا یا کہ مناسب سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے پولیو ٹیم کے رکن کو کوئٹہ میں قتل کیا گیا جس کے باعث پیرا میڈکس نے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر