بند کریں
صحت صحت کی خبریںخیرپور، ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو موت کی نیند سلا دیا، علاقے میں ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 22/10/2012 - 12:57:38 وقت اشاعت: 22/10/2012 - 12:40:47 وقت اشاعت: 22/10/2012 - 11:20:13 وقت اشاعت: 21/10/2012 - 23:57:43 وقت اشاعت: 21/10/2012 - 23:05:03 وقت اشاعت: 21/10/2012 - 19:34:57 وقت اشاعت: 21/10/2012 - 19:00:10 وقت اشاعت: 21/10/2012 - 18:58:30 وقت اشاعت: 21/10/2012 - 14:28:05 وقت اشاعت: 21/10/2012 - 12:37:04 وقت اشاعت: 21/10/2012 - 12:35:21

خیرپور، ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو موت کی نیند سلا دیا، علاقے میں خوف وہراس، ملزمان فرار

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21اکتوبر۔ 2012ء) خیرپور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہی گھر کے تین افراد کو موت کی نیند سلا دیا ،واقع کے بعد علاقے میں خوف وہراس ملزمان فرار، تفصیلات کے مطابق خیرپور کے تھانہ گلوسیال کی حد گاؤں خادم کرل میں نامعلوم مسلح افراد نے مسماة انور جور کے گھر پر حملہ کر دیا اور اہل خانہ پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کر دی۔

جس کے نتیجے میں مسماة انور ان کی بیٹی مسماة حاجانی اور بیٹا حاجی خان موقع پر ہی ہلاک ہو گئی واقع کے بعد مسلح افراد باآسانی فرار ہو گئے ۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مقامی ہسپتال روانہ کردی ،جہاں سے تفتیش کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ،نعش گھر آنے پر کہرام مچ گیا جبکہ گاؤں میں سوگ کی فضاء قائم ہو گئی اس سلسلے میں دیہاتیوں نے بتایا کہ مسلح افراد کھلے عام قتل کرکے فرار ہو گئے اور پولیس کا کہی نام ونشان نہیں تھا ادھر گلوسیال پولیس کا کہنا ہے کہ واقع جور اور کرل برادریوں کے مابین چلنے والی پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے تاحال واقع کامقدمہ درج نہ ہو سکا ادھر تینوں مقتولین کو سینکڑوں افراد کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

آخری اطلاعات تک پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی جبکہ مقتولین کے ورثاء کا کہنا ہے کہ بے گناہ ہمارے تین افراد کو قتل کیا گیا حکومت نوٹس لے اور ملزمان کو گرفتار کرئے۔
21/10/2012 - 19:34:57 :وقت اشاعت