اقتصادی سرگرمیوں کی شروعات کر کے ریاست کی معیشت کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے ‘کسانوں اور چھوٹے ودرمیانی طبقے کے کارخانہ دار ں کے علاوہ تاجروں کیلئے قرضوں میں سہولت دی جائے ‘جموں و کشمیر بنک قرضوں اور ڈیپازٹوں کے درمیان خلیج میں کمی لاکر بر وقت قرضوں کی فراہمی کو ممکن بنائے،مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ کاسوپور میں جموں و کشمیر کے بینک کے شمالی زون کمپلیکس کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب

منگل 23 اکتوبر 2012 13:49

سوپور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔23اکتوبر 2012ء) مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ اقتصادی سرگرمیوں کی شروعات کر کے ریاست کی معیشت کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے ‘کسانوں اور چھوٹے ودرمیانی طبقے کے کارخانہ دار ں کے علاوہ تاجروں کیلئے قرضوں میں سہولت دی جائے ‘جموں و کشمیر بنک قرضوں اور ڈیپازٹوں کے درمیان خلیج میں کمی لاکر بر وقت قرضوں کی فراہمی کو ممکن بنائے۔

وہ گزشتہ روز یہاں سوپور میں جموں و کشمیر کے بینک کے شمالی زون کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ کسانوں اور چھوٹے ودرمیانی طبقے کے کارخانہ دار ں کے علاوہ تاجروں کے لئے قرضوں کی سہولیت کے لئے زور دیا تاکہ اقتصادی سرگرمیوں کی شروعات کر کے ریاست کی معیشت کو مزید مستحکم بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے لوگوں کیلئے قرضوں کی فراہمی کے نظام کی شیرازہ بندی کر کے لوگوں کو قرض دینے کی راہ میں حائل روکاٹوں کو دورکرنے کے لئے تلقین کی تاکہ وہ اپنا کاروبار اپنی معیشت کی سرگرمی کو آگے لے جاسکیں ۔انہوں نے بینک سے کہا کہ وہ قرضوں اور ڈیپازٹوں کے درمیان پائے جانے والی خلیج میں کمی لائیں اور وقت پر قرضوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔

عمر عبداللہ نے ریاست کی اقتصادی ترقی کے لئے بینک کے مثبت رول کی تعریف کی۔ وزیر اعلی نے سوپور بائی پاس پل پر ہورہے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا ۔بی، آر،او یہ کا م انجام دے رہی ہے۔اس کے علاوہ وزیر اعلی لوگوں سے گھل مل گئے اور ان کے ترقیاتی مطالبات کی شنوائی کی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست کے تمام علاقوں میں ہمہ گیر ترقی یقینی بنانے کے لئے کئی سکیموں پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے تما م علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیوں کو عروج دینے کے لئے کئی محاذوں پر حکومت سرگرم عمل ہے ۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات پر غور کیا جائے گا۔اس موقعے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے جے کے بنک چیئرمین مشتاق احمد نے کہا کہ وزیراعلی نے آج ایک عمارت کا سنگ بنیاڈ ڈالا ہے لیکن یہ عمارت شمالی کشمیر کے لوگوں کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ہم اپنے متعلقین کی جانب سے ہم پر ڈالی گئی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہیں اور ہم انہیں اپنی خدمات سے مطمئن کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ عمارت 2برسوں کے اندر مکمل ہوگی ۔اپنے کھاتہ داروں کے تعاون کی سراہنا کرتے ہوئے چیئرمین نے کہاکہ ہم آپ سے جے کے بنک کیلئے متواتر تعاون اور بھروسہ چاہتے ہیں جس سے بنک کو حال ہی میں سی این بی سی ٹی وی18بیسٹ بنک ایوارڑ برائے اولڈ پرائیویٹ بنک کیٹگری کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

بنک کے نیٹ ورک توسیعی منصوبے کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے مشتاق احمد نے کہاکہ ہم اگلے برس تک 100مزید شاخیں کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کیلئے افسران کی بھرتی عمل شروع کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ2برسوں کے اندر بنک نے 100نئے برانچ کھولے ہیں ،300اے ٹی ایموں کی تنصیب عمل میں لائی ہے جبکہ اس کیلئے1500سے زائد بنکنگ ایسوسی ایٹس کی تعیناتی کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ بڑے متعلقین ہونے کے ناطے عوام کو بہتر خدمات اور سہولیات حاصل کرنے کا پورا حق ہے ۔صارف ہمیشہ صحیح ہوتا ہے ۔ہم نے سماج کے ہر طبقے کیلئے مخصوص سکیمیں اور خدمات تیار کی ہیں ۔یہ ہماری ڈیوٹی ہے کہ ہم اپنے صارفین کو ان اسکیموں اور پروڈکٹس کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کریں۔زو نل آفس سوپور کا مجموعی زمینی احاطہ7000مربع فٹ ہیں ۔آفس بلڈنگ کے علاوہ بنک یہاں آنے والے لوگوں کیلئے ایک چھوٹا سا مہمان خانہ ،عملے کیلئے فلیٹ وغیرہ بھی تعمیر کئے جائیں گے

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی