صدر زردای کا وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سندھ کے بالائی اضلاع میں بارشوں کی وجہ سے نقصانات اور ریلیف و بحالی کا جائزہ،سندھ میں بارش سے متاثرہ افراد کو ریلیف اور بحالی کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ، شہروں سے موجود پانی کو ترجیحی بنیادوں پر نکالا جائے،سردیوں کی آمد آمد ہے، ریلیف کیمپوں اورمیدانوں میں بیٹھے متاثرین کو ٹینٹ،مچھردانیاں، راشن، کمبل اور ادویات فراہم کی جائیں ، صدر آصف علی زرداری کی متعلقہ محکموں کو ہدایت

بدھ 24 اکتوبر 2012 22:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اکتوبر۔ 2012ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بدھ کووڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے صوبہ سندھ میں حالیہ سخت بارشوں سے ہونیوالے نقصانات اور متاثرین کی امداد، بحالی اور تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،صوبائی وزرا ء پیرمظہرالحق،سیدمراد علی شاہ، آغا سراج درانی، شرجیل انعام میمن، مکیش کمار چاولہ، سید علی نواز شاہ، حاجی مظفر شجرا، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ریلیف حلیم عادل شیخ، چیف سیکریٹری سندھ راجا محمد عباس،مختلف محکموں کے سیکریٹریزموجود تھے، جبکہ کمشنر سکھر ڈویزن، ڈپٹی کمشنر سکھر، ڈپٹی کمشنر قنبر-شہدادکوٹ، ڈپٹی کمشنر جیکب آباد اور ڈپٹی کمشنر کشمور-کندھ کوٹ نے اپنے اپنے دفاتر سے صدر مملکت کو بارش سے ہونیوالے نقصانات اور متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے کی اقدامات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

صدر آصف علی زرداری نے نیشنل ڈزاسٹرز مینجمنٹ اتھارٹی اور صوبائی ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی، محکمہ ریلیف و آبادکاری، تمام ڈپٹی کمشنروں و متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں کہ اپر سندھ کے متاثرہ اضلاع میں بارش سے متاثرہ افراد کو ریلیف اور بجالی کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور شہروں سے موجود پانی کو ترجیحی بنیادوں پر نکالا جائے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سردیوں کی آمد آمد ہے، اس لئے متاثرہ افراد کورلیف کیمپوں کے علاوہ میدانوں میں بیٹھے ہوئے متاثریں کو ٹینٹ،مچھردانیاں، راشن، کمبل اور ادویات فراہم کی جائیں تاکہ لوگ مشکلات کا سامنا کر سکیں۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت لوگوں کے دکھ درد، مصیبت و تکالیف کو سمجھتی ہے اور خوشیوں و خوشحالی میں ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کی امداد اور بحالی کے ضمن میں زمین کاشت کرنے کیلئے گندم و سورج مکھی کا بیج اور فرٹیلائیزر کی فراہمی کیلئے خصوصی پیکیج دیگی، تاکہ وہ اپنا اور اپنے بچوں کا گذر سفر کر سکیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ مذکورہ پیکیج کیلئے آمدنی کے ذرائع بڑھائے جائیں، جبکہ وفاقی حکومت بھی صوبائی حکومت کی مالی اعانت کیلئے اپناشیئر جلد فراہم کریگی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی