متاثرین سیلاب کیلئے کمبل اور خیموں کی فوری ضرورت ہے ،سینکڑوں دیہات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں بیماریاں پھیل رہی ہیں ،سردیوں کی آمد، لاکھوں بچوں اور عورتوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، عید کے دنوں میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے ، ہلال احمر کے چیئرمین میجر جنرل (ر) محمد نواز خان چوہدری کاسیلاب متاثرین میں امدادکی تقسیم کے موقع پراظہارخیال

بدھ 24 اکتوبر 2012 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اکتوبر۔ 2012ء) ہلال احمر پاکستان نے کہا ہے کہ موسم سرما سر پر آگیا ہے اکثر علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع نہیں ہو سکیں۔ سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں لاکھوں ایکٹر رقبہ زیر آب ہے اور ہزاروں دیہات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ تین ماہ سے کھڑے پانی نے جہاں فصلیں تباہ کر دی ہیں وہیں خسرہ، ملیریا اور پیچس جیسی بیماریاں پھیل رہی ہیں اور کُھلے آسمان تلے بیٹھی ہزاروں عورتوں اور بچوں کی زندگی خطرے میں ہے ۔

بدھ کوسندھ کے متاثرہ ضلع قمبر شہد اد کوٹ میں امدادی سامان اور ادویات کی تقسیم کے موقع پر ہلال احمر کے چیئرمین میجر جنرل (ر) محمد نواز خان چوہدری نے اعلان کیا کہ ہلال احمر کی امدادی سرگرمیاں عید کے دنوں میں بھی جاری ہیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متاثرین کا فوری مسئلہ یہ ہے کہ انہیں موسم سرما سے بچایا جائے۔ اس کیلئے کمبل اور خیموں کی فوری ضرورت ہے۔

چیئر مین ہلال احمر نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کے جدید طرز کے آٹھ واٹر فلٹریشن پلانٹس کام کر رہے ہیں ۔روزانہ ڈیڑھ لاکھ لٹر صاف پانی مہیّا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کے متاثرہ علاقوں میں ایک کمرے کے چھ ہزار شیلٹر ہومز کی تعمیر کا کام جاری ہے اور ایک ہزار لٹرینز بھی تعمیر کی جا رہی ہیں۔۔ میجر جنرل (ر) نواز خان نے کہا کہ ہلال احمر کے بیس موبائل میڈیکل یونٹس علاج معالجے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی امدادی اداروں کو آگے بڑھنا چاہئے اس سے قبل کے موسم سرما متاثرین کی مشکلات میں ناقابل برداشت اضافہ کر دے۔ ہلال احمر کے چیئر مین نے یونین کونسل شاہ کوٹ میں اٹھاسی شیلٹرز ہومز متاثرین کے حوالے کیے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی