بند کریں
صحت صحت کی خبریںاے مسلمانو! باہر سے اپنی دولت واپس لے آؤ ، اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کی جائے،للہ کے سوا کسی ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 29/10/2012 - 18:26:10 وقت اشاعت: 25/10/2012 - 18:02:40 وقت اشاعت: 25/10/2012 - 18:02:07 وقت اشاعت: 25/10/2012 - 16:53:42 وقت اشاعت: 25/10/2012 - 15:23:32 وقت اشاعت: 25/10/2012 - 15:05:30 وقت اشاعت: 24/10/2012 - 23:42:31 وقت اشاعت: 24/10/2012 - 23:41:53 وقت اشاعت: 24/10/2012 - 22:43:06 وقت اشاعت: 24/10/2012 - 22:41:23 وقت اشاعت: 24/10/2012 - 22:40:11

اے مسلمانو! باہر سے اپنی دولت واپس لے آؤ ، اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کی جائے،للہ کے سوا کسی اور کو پکارنے والا گمراہ ہے،مسلمانوں کو باہمی نفرتوں سے بچنا ہوگا،مسلمان اپنے وسائل اور تجربات کا ایک دوسرے سے تبادلہ کریں، مفتی اعظم کا خطبہ حج

سعودی عرب (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔25اکتوبر 2012ء) مفتی اعظم شیخ عبداللہ بن عبدالعزیز نے کہا ہے شرک کو کسی بھی صورت اختیار نہ کیا جائے۔ توحید کا پیغام یہ ہے کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کی جائے ۔ خدا سے ڈرتے رہو۔ مسلمان مشکلات میں بھی صبر کرتا ہے۔ میدان عرفات میں دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین حج سے خطبہ دیتے ہوئے مفتی اعظم نے کہا کہ مسلمان معاشرے کا مفید فرد ہوتاہے۔

مومن کی نشانی ہے کہ اس کی ذات سے کسی مسلمان کو نقصان نہ پہنچے۔ اللہ کے سوا کسی اور کو پکارنے والا گمراہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی برائیوں کا ڈٹ کا مقابلہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں جبر اور ظلم کی کوئی گنجائش نہیں۔ آج یہاں سب مسلمان ہیں کوئی قوم نہیں ۔ ہمیں چاہیے کہ تمام تعصبات ختم کردیں۔ شریعت کے خلاف باتیں مخالفین کا پراپیگنڈا ہے۔

اظہار رائے کی آڑ میں اسلامی حدود کے خلاف باتیں ہوتی ہیں۔ مسلمان باہر کے بینکوں سے نکال کر اپنی دولت اپنے معاشروں میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنی مشکلات اپنے وسائل سے حل کرنا ہونگی.مفتی اعظم نے مزید کہا کہ مسلمان اپنے عقیدے کی حفاظت کریں۔ اللہ کا ذکر بڑی بات ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تکریم ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ اسلامی ممالک میں اسلامی تعلیمات کو رواج دینا ہوگا۔ اسلام کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ سیاسی مشکلات کا مسلمان مل کر حل نکال سکتے ہیں۔ مسلمانوں کو باہمی نفرتوں سے بچنا ہوگا۔ مسلمان اپنے وسائل اور تجربات کا ایک دوسرے سے تبادلہ کریں.
25/10/2012 - 15:05:30 :وقت اشاعت