ملالہ کی زخمی ساتھی کائنات مکمل طور پر صحت یاب ہوگئی ،گھر کا کام کاج شروع کر دیا،خواتین کی تعلیم کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گی، کائنات

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔29اکتوبر ۔2012ء) ملالہ یوسف زئی کے ساتھ زخمی ہونے والی دسویں جماعت کی طالبہ کائنات اب مکمل طور پر صحت یاب ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

نو اکتوبر کو دہشت گردوں کے حملے میں ملالہ یوسف زئی کے ساتھ زخمی ہونے والی دسویں جماعت کی طالبہ کائنات صحت یابی کے بعد گھر کا کام کاج کرنے لگی ہیں۔ کائنات نے اس عزم کا اعادہ کیا ہیکہ وہ خواتین کی تعلیم کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گی۔

Your Thoughts and Comments