بند کریں
صحت صحت کی خبریںکراچی‘پر تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق،ایم اے جناح روڈ پر بوری بندنعش برآمد، ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 02/11/2012 - 13:18:01 وقت اشاعت: 01/11/2012 - 20:10:13 وقت اشاعت: 01/11/2012 - 20:09:40 وقت اشاعت: 01/11/2012 - 16:51:12 وقت اشاعت: 01/11/2012 - 15:27:43 وقت اشاعت: 01/11/2012 - 13:49:56 وقت اشاعت: 01/11/2012 - 13:49:24 وقت اشاعت: 01/11/2012 - 11:41:45 وقت اشاعت: 31/10/2012 - 14:31:00 وقت اشاعت: 31/10/2012 - 14:26:10 وقت اشاعت: 31/10/2012 - 13:23:57

کراچی‘پر تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق،ایم اے جناح روڈ پر بوری بندنعش برآمد، اولڈ سٹی ایریا رامسوامی کے قریب بھی ایک شخص کی لاش ملی، لانڈھی شیرپا ؤکالونی کے خیبر چوک میں3 افراد کوموت کی نیند سلا دیا گیا، زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا

کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔1نومبر 2012ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں6 افرادجاں بحق ہوگئے۔جمعرات کو پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر ریڈیو پاکستان کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے جسے اغوا کے بعد قتل کیا گیا ہے تاہم مقتول کی شاخت نہیں ہو سکی ہے جبکہ اولڈ سٹی ایریا رامسوامی کے قریب بھی ایک شخص کی لاش ملی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے لاشوں کو پولیس کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

رات گئے لانڈھی شیرپاؤ کالونی کے خیبر چوک میں بھی گولیاں چلیں اور تین افراد کوموت کی نیند سلا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور تین موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔ جاں بحق افراد میں عابد، سلیم اور ساجد شامل ہیں۔25 اکتوبر کو بلدیہ میں فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا۔
01/11/2012 - 13:49:56 :وقت اشاعت