سنگدل سکول ٹیچرکامعصوم طالبعلم پر بدترین وحشیانہ تشدد،ایک بازوتوڑکراپاہج بنادیا،شوگراوردل کے مریض والدپر اپنے لخت جگرکی حالت دیکھ کر غشی کے دورے،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

جمعہ 2 نومبر 2012 23:17

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔2نومبر ۔2012ء) سنگدل سکول ٹیچرکامعصوم طالبعلم پر بدترین وحشیانہ تشدد،ایک بازوتوڑکراپاہج بنادیا،شوگراوردل کے مریض والدپر اپنے لخت جگرکی حالت دیکھ کر غشی کے دورے،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پرانی نارنگ چونگی ظفرپارک میں واقع شاہدگرائمرپبلک سکول مریدکے زیرتعلیم چوتھی کلاس کاطالبعلم محمدوسیم ولدمحمدسلیم جوکہ تین دن غیرحاضررہنے کے بعدسکول آیاتھاکہ پرنسپل اعجازمغل نے اپنے دفترمیں بلواکرزدوکوب کرتے ہوئے کلاس ٹیچرذیشان کو پٹائی کاحکم دیاجس نے چھڑیاں مارمارکر معصوم طالبعلم کابراحال کردیابچے کے چیخنے چلانے کی آوازیں سن کر دیگرطلباء کے ہمراہ اسکی بہن صباء سلیم بھی موقع پرپہنچ گئی اورٹیچرکے پاؤں پکڑکراپنے بھائی کیلئے رحم کی بھیک مانگنے لگی مگرسنگدل ٹیچر نے ایک نہ سنی اور مزیدتشددکرکے اسکاایک بازوتوڑدیاجس سے متاثرہ طالبعلم بیہوش ہوگیابعدازاں مذکورہ طالبعلم کابیمار والدسلیم بھی اپنی بیٹی کی اطلاع پر موقع پرپہنچ گیاجس سے اپنے لخت جگرکی حالت دیکھی ناگئی اور تو وہ بھی صدمہ سے سکتہ میں آگیا جس پرمتاثرہ بچے اوراسکے والدکو دیگراہل محلہ نے فوری طبی امدادکی غرض سے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال مریدکے پہنچادیاجہاں پردونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ متاثرہ طالبعلم کاوالدشوگر اوردل کامریض ہے جسے قبل ازیں بھی دومرتبہ دل کادورہ پڑچکاہے۔ تھانہ سٹی مریدکے پولیس نے مذکورہ سکول ٹیچراورانتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کاآغازکردیاہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی