مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP) نے انسانیت کے لئے زندگی بھر اپنی خدمات وقف کرنے پر، سی ای او انڈس ہیلتھ نیٹ ورک، ڈاکٹر عبدالباری خان، ہلال امتیاز کو لائف ٹائم ایوارڈ سے نوازا ہے

ڈاکٹر عبدالباری خان نے معاشرے کے غیر مراعات یافتہ مستحق لوگوں کو صحت کی معیاری دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے سمیت ملک کے لئے مثالی مخیرانہ اور سماجی کام کیا ہے

جمعرات 11 اپریل 2019 18:49

مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP) نے انسانیت کے لئے زندگی بھر اپنی خدمات وقف کرنے پر، سی ای او انڈس ہیلتھ نیٹ ورک، ڈاکٹر عبدالباری خان، ہلال امتیاز کو لائف ٹائم ایوارڈ سے نوازا ہے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اپریل2019ء) مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP) نے انسانیت کے لئے زندگی بھر اپنی خدمات وقف کرنے پر، سی ای او انڈس ہیلتھ نیٹ ورک، ڈاکٹر عبدالباری خان، ہلال امتیاز کو لائف ٹائم ایوارڈ سے نوازا ہے۔ ڈاکٹر عبدالباری خان نے معاشرے کے غیر مراعات یافتہ مستحق لوگوں کو صحت کی معیاری دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے سمیت ملک کے لئے مثالی مخیرانہ اور سماجی کام کیا ہے۔

یہ ایوارڈ حال ہی میں کراچی میں پاکستان مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے 34 ویں کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب میں دیا گیا ۔ MAP 1982ء سے ملک میں کارپوریٹ ایکسیلنس کے معیار کے تحت پورے ملک میں تسلیم کئے جانے والے ان کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈ ز کا اہتمام کرہی ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا کہ مینجمنٹ کی تعلیم کو فروغ دینے اور ملک میں مینجمنٹ کے پیشہ ور افراد کو ترقی دینے میں MAP کا کردار غیر معمولی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے زور دیا کہ کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈ جیسی تقریبات منعقد کرنا کمپنیوں کے درمیان نیٹ ورکنگ کو فروغ دینے اور ان کے بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔
اس سے قبل، MAP کے صدر آصف اکرام نے کہا کہ MAP نے کمپنیوں کے درمیان بہترین مینجمنٹ کے طریقوں کے بارے میں شعور پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔MAP کارپوریٹ ایکسلنس ایوارڈ کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ، یہ ایوارڈکارپوریٹ مینجمنٹ کے میدان میں حتمی اعزاز سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ ایکسیلنس کامقصد کارپوریٹ اثاثوں کا استعمال کرنا ہے، خاص طور پرHR میں تاکہ پائیدار سماجی اور ماحولیاتی نظام کو بہتر بنا یا اور بڑھا یا جاسکے ۔
آصف اکرام نے بین الاقوامی اداروں جیسے ایشین ایسوسی ایشن مینجمنٹ آرگنائزیشن(AAMO) کے ذریعے MAP کے ار کین کو پہنچنے والے فوائد کے بارے میں بھی بتایا۔
انہوں نے کہا کہ MAP کی سفارشات پر، ایشین ایسوسی ایشن آف منیجمنٹ آرگنائزیشن (AAMO) اپریل ، 2019 ء کے آخری ہفتے میں یہ اعزاز کوالالمپور میں ہونے والی تقریب میں ڈاکٹر عبدالباری کودے گا۔

34 ویں کارپوریٹ ایوارڈ کی سر فہرست ٹرافی ، امیر ایس چنائے انڈسٹریل کیٹیگری میں انڈس موٹر کمپنی کودی گئی، جب کہ فنانشل کیٹیگری میں سر فہرست ٹرافی جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ کو دی گئی۔
انڈسٹریل سیکٹر میں ایوارڈز پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ، انٹرنیشنل اسٹیل لمیٹڈ، ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ، تھل لمیٹڈ، پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل لمیٹڈ، لکی سیمنٹ لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، ایبٹ لیبارٹریز پا کستان لمیٹڈ، آر چ روما پاکستان لمیٹڈ، چیراٹ پیکجنگ لمیٹڈ، کولگیٹ۔

پام اولیو پاکستان لمیٹڈ، فیروز ملز لمیٹڈ، حب پاور کمپنی لمیٹڈ اور شفا انٹر نیشنل اسپتال لمیٹڈ کو دیئے گئے۔
مالیاتی شعبے میں ایوارڈزا سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک لمیٹڈ، جوبلی جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ، اوریکس لیزنگ پاکستان لمیٹڈ، اوریکس مضاربہ ، گولڈن ایرو سیلیکٹڈ فنڈز اور ایم سی بی۔عارف حبیب سیونگ اینڈ انوسٹمنٹ لمیٹڈ کو دیئے گئے ۔
غیر منافع بخش سیکٹر میں ایکسیلنس سرٹیفکیٹ شوکت خانم میموریل ہسپتال، دی سٹیزن فاؤنڈیشن اور LRBT کو دیئے گئے۔
رنر اپ کمپنیوں کو کارپوریٹ ایکسیلنس سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی