حکومت عوام کو درپیش صحت ، تعلیم ، غربت سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے تنہا ء نبر دآزما نہیں ہو سکتی ،ہمہ گیر سماجی ترقی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے حکومت اور این جی اوز کو مربوط حکمت عملی پر عمل پیر ا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نیشنل ریگولیشنز اینڈ سروسز ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی وفدسے گفتگو

جمعہ 9 نومبر 2012 17:58

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین۔ آئی این پی، 11 نومبر 2012) وفاقی وزیر نیشنل ریگولیشنز اینڈ سروسز ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات میں ہمہ گیر سماجی ترقی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے حکومت اور این جی اوز کو مربوط حکمت عملی پر عمل پیر ا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ وہ جمعہ کویہاں اپنے دفتر میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے جنوبی کوریا کی بین الاقوامی این جی او اوباس اور پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے مشترکہ وفد سے بات چیتکر رہی تھیں ۔

وفد کی قیادت اوباس کوریا کے شعبہ بین الاقوامی ترقی و تعاون کے سربراہ پارک جے چول ، پاکستان کونسل فارسوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئر مین محمد اعجاز نوری نے کی ، اس موقع پر پاکستان کونسل کے ڈائریکٹررمضان مصطفائی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت عوام کو درپیش صحت ، تعلیم ، غربت سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے تنہا نبر دآزما نہیں ہو سکتی اس کے لئے پبلک سیکٹر اور این جی اوز کو آگے آنا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا سے غربت ، افلاس ، بد امنی، جنگ وجدل کے خاتمہ اور دہشت گردی ، انتہا پسندی ، منفی سوچ سے لڑنے کیلئے بین المذاہب تعلقات کا فروغ موجودہ حالات کا تقاضا ہے ، پاکستان کی حکومت بین المذاہب تعلقات، مذہبی رواداری کے فروغ کے لئے ممکنہ وسائل بروئے کا رلا رہی ہے ، تاکہ ملک سے بد امنی ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے اُنہوں نے کہا کہ حقیقی جمہوریت کے فروغ اور تسلسل میں ہی پاکستان کی بقاء مضمر ہے لہذا تمام اداروں اور سیاستدانوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ پاکستان کی بقاء کے لیے حقیقی جمہور یت کے فروغ اور تسلسل کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں تا کہ ہم پاکستان کو ایک فلاحی اسلامی ریاست بنا سکیں انہوں نے مذید کہا کہ کوریا اور پاکستان نہ صرف اچھے دوست ہیں بلکہ ہمارے درمیان محبت ، اخوت و ہم آہنگی کا مضبوط رشتہ پروان چڑھ رہا ہے۔

انہوں نے پاکستان خصوصاً آزاد کشمیر میں پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس اور اوباس کوریا کے منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے اپنے بھر پور رتعاون کا یقین دلایا ، اس موقع پر وفد کی جانب سے وفاقی وزیر فردوس اعوان کو خصوصی یاد گاری شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی