وزارت ریگولیشن اینڈسروسزنے جان بچانے والی 18اہم ادویات کی قیمتوں میں بھاری شرح سے اضافہ کرنیکی منظوری دیدی ،69ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ کمیٹی کور یفر، دو ممتاز سیاسی شخصیات کی ادویہ ساز کمپنیوں کی ایک درجن سے زائد مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

جمعہ 9 نومبر 2012 22:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9نومبر۔2012ء)وزارت ریگولیشن اینڈسروسزنے جان بچانے والی 18اہم ادویات کی قیمتوں میں بھاری شرح سے اضافہ کرنے کی منظوری دے دی جبکہ69ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے کو کمیٹی کور یفرکردیا ہے ۔پرائسنگ کمیٹی نے ملک کی دو ممتاز سیاسی شخصیات کی ادویہ ساز کمپنیوں کی ایک درجن سے زائد مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

ڈریپ کے زیر انتظام ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کے اجلاس کے جاری ہونے والے بورڈ میٹنگ کے منٹس مطابق پرائسنگ کمیٹی نے اپنی حالیہ میٹنگ میں 166سے زائد جان بچانے والی ادویات کی قیمتو ں میں اضافے کے معاملے کو زیر غور لایاتھا ۔ جس میں سے 69ادویات کی قیمتوں کے معاملے کو پرائسنگ کمیٹی نے ایک سب کمیٹی کو ریفر کردیا جبکہ 18ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے کمیٹی نے 68آئیٹمز کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈرگ پرائسنگ کمیٹی نے69ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے کے لیے 8رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ممبر پرائسنگ کی سربراہی میں کام کرے گی اور اس میں چاروں صوبائی سیکرٹری ہیلتھ ،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر(پرائسنگ) ڈریپ، ممبر سیکرٹری،پی پی ایم اے کے نمائندے شامل ہونگے ۔نوائے وقت کو دستیاب پراسئنگ کمیٹی منٹس کے مطابق ایملوڈیفائن ٹیبلٹ پانچ ملی گرام کی قیمت کو 23روپے سے بڑھا کر 35,ڈونگسولن (آر) 464روپے سے بڑھا کر 530روپے،اسی کمپنی کی ایک دوسری میڈیسن ڈونگسولین کی قیمت 439سے بڑھا کر 472روپے،ارینیک سسپنشن کی قیمت 19روپے سے 30،ارسوفن ٹیبلٹ کی قیمت 200سے بڑھا کر 230روپے ،ایل او ریتھن کی قیمت میں 94روپے سے بڑھا کر 140روپے ،ایموکسولین گولی کی قیمت 60روپے سے بڑھا کر 82روپے ،ایموکسولین ایسڈ کی قیمت 130سے بڑھا کر 155روپے کردی گئی ہے ایموکسلین سسپنشن کی قیمت 52روپے سے بڑھا کر 70روپے ،ایموکسلین سسپنشن 312ملی گرام کی قیمت 80روپے سے بڑھا کر 109روپے کردی گئی ہے ایموکسلین کیپسول کی قیمت 200روپے بڑھا کر 310روپے ،ایمپسلین کیپسول پانچ سوملی گرام کی قیمت 350روپے سے بڑھا کر 420روپے کردیا گیا ہے ایمپسلین 125ملی گرام سیرپ کی قیمت 20روپے سے بڑھا کر 28روپے ،ایمپسلین 250ملی گرام کیپسول کی قیمت 190روپے سے بڑھا کر 210روپے سپروفلاکسن سسپنشن 125ملی گرام کی قیمت 58سے بڑھا کر 85روپے کردی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ پرائسنگ کمیٹی پانچ مخصوص فرموں کی تیرہ تیرہ سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پرائسنگ کمیٹی کو مشکوک بنارہا ہے جہاں انکار کرنے والے افسران کو فوری طورپر تبدیل کرکے من پسند افسرا د کو تعینات کیا جارہاہے ۔قبل ازیں بھی کمیٹی نے اپنی جولائی کے اجلاس میں 20جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا ۔

قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے جب نوائے وقت نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ( سی ای او) ڈریپ و چےئرمین ڈرگ پرائسنگ کمیٹی ارشد فاروق فہیم سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ کمیٹی نے 18جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ پرائسنگ کمیٹی کے اجلاس میں ڈیڑھ سو سے زائد پراڈکٹ کی قیمتیں زیر غور تھیں ہم نے ساری ادویات کی قیمتیں تو نہیں بڑھائی ہیں ایک سوال کے جواب میں سی ای او ڈریپ نے بتایا کہ کمیٹی نے 68کمپنیوں کی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے کو کمیٹی کو ریفرکیاگیاہے ان کمپنیوں کے ریکارڈ کو چیک کرنے کے بعد قیمتوں میں اضافے کے مطالبے پر فیصلہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں کو برقرار رکھانا ممکن نہیں ہے ۔

ذرائع کے مطابق ڈرگ پرائسنگ کمیٹی نے جن ادویات کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ان میں ملک کی دو ممتاز سیاسی شخصیات کی کمپنیوں کی مصنوعات بھی شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ کمیٹی نے اپنی حالیہ میٹنگ میں 20اہم ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا تھا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی