پولیو وائرس کا خاتمہ حکومت کے ساتھ عوام کی بھی ذمہ داری ہے، محمد علی اصغر

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء)ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے کہا ہے کہ اس خطے سے پولیو وائرس کا خاتمہ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ذمہ داری ہے۔ عوام اور مذہبی رہنمائوں کے تعاون اور کوششوں کے بغیرخطے سے پولیو وائرس کا خاتمہ ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو میراخیل اور کالاخیل یونین کونسلز ضلع بنوں کے علماء کرام، معززین اور عوام کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر بنوں نے کہا کہ یہ امر نہایت خوصلہ آفزا اور خوش آئند ہے کہ ضلع بنوں کے عوام نہ صرف پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں بلکہ پولیو ورکرز اور دیگر عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہے ہیں‘ پولیو کے موذی مرض سے بچوں کو بچانے کیلئے پولیو قطرے نہایت مفید ،کارآمد اور ضروری ہیں اور ان سے انسانی صحت پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہورہے‘ اس لئے عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو بلا خوف و خطر پولیو کے قطر پلائیں اور کسی بھی منفی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر انہیں مستقل معذوری سے بچائیںجو والدین کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر علماء کر ام اور معززینِ علاقہ نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Your Thoughts and Comments