پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے جائے گی،کمشنر مردان

بدھ 17 اپریل 2019 17:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) کمشنر مردان ڈویژن مطہر زیب خان نے کہا ہے کہ مردان ڈویژن میں پولیو وائرس مرض میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی بھر پور کوششوں کی وجہ سے یہ موذی مرض خاتمے کے قریب ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں ڈویژنل ٹاسک فورس کمیٹی برائے انسداد پولیو کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر ، ڈپٹی کمشنر صوابی سلمان لودھی ، ڈی ایچ اوز مردان، صوابی کے نمائندوں اور محکموں کے افسران نے شرکت کی ، اجلاس میں 22 اپریل سے شروع ہونے والی چار روزہ پولیو مہم سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔ مہم کے دوران 417754، صوابی میں 283661 کل 701415 ٹارگٹڈ بچوں کے لئے مردان میں 1315 اور صوابی میں 939 موبائل ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ موبائل ٹیمیں اس مہم کے دوران گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ کمشنر مردان نے متعلقہ محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ ڈویژن اور خصوصاًضلع مردان میں انکاری والدین کے بہت سے کیسز سامنے آرہے ہیں اس سلسلے میں علمائے کرام ، بلدیاتی نمائندگان، پٹواری اور سکول اساتذہ کرام کی خدمات حاصل کریں تاکہ انکارکی تعداد کو کم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی