پاکستان کے 12 بڑے شہروں کے گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

آئندہ ویکسینیشن مہم میں تمام بچوںکو پولیو کے قطرے پلا کر اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے، قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) پاکستان کے 12 بڑے شہروں کے گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 22 سے 25 اپریل تک ہونے والی پولیو مہم میں تمام بچوںکو پولیو کے قطرے پلا کر اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ والدین انی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ۔

(جاری ہے)

قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق لاہور، راولپنڈی، پشاور، مردان ، بنوں، وزیرستان، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، کراچی، حیدرآباد، قمبر اور سکھر کے گٹروں کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر عطا نے کہا کہ ہر مکتبہ فکر کے لوگ پولیو وائرس کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں اور پولیو وائرس کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں اور پولیو وائرس کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں اور پولیو وائرس کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے میں پولیو ورکرزکا ساتھ دیں۔ گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی خطرے کی گھنٹی ہے۔ 22 اپریل سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

Your Thoughts and Comments