بند کریں
صحت صحت کی خبریںسید نئیر حسین بخاری و صابر بلو چ کا اقبال حیدر کے انتقال پر اظہار تعزیت

صحت خبریں

وقت اشاعت: 14/11/2012 - 21:02:36 وقت اشاعت: 14/11/2012 - 13:01:44 وقت اشاعت: 13/11/2012 - 22:53:22 وقت اشاعت: 13/11/2012 - 21:09:01 وقت اشاعت: 13/11/2012 - 19:43:18 وقت اشاعت: 13/11/2012 - 16:12:17 وقت اشاعت: 13/11/2012 - 16:10:40 وقت اشاعت: 13/11/2012 - 16:10:40 وقت اشاعت: 12/11/2012 - 19:49:51 وقت اشاعت: 12/11/2012 - 19:48:07 وقت اشاعت: 12/11/2012 - 14:00:18

سید نئیر حسین بخاری و صابر بلو چ کا اقبال حیدر کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 13نومبر 2012ء)ء چیئر مین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ صابر علی بلوچ نے سابق سینیٹر اور سابق وزیر قانون اقبال حیدر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہا اور قانون سازی کیلئے کی جانی والی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں دعا کی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور انکے لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا ء فرمائے ۔سینیٹ میں قا ئد ایوان محمد جہانگیر بدر اور قائد حزب اختلاف محمد اسحاق ڈار نے بھی اقبال حیدر کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

علاوہ ازیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع و دفاعی پیداوار کی رکن اور پیپلز پارٹی کی رکن سینیٹر سحر کامران نے بھی سابق وفاقی وزیر اقبال حیدر کی جمہوریت اور قانون سازی کیلئے خدمات کی تعریف کی اور انکی وفات کو ایک بڑانقصان قرار دیا ۔ انہوں نے غمزدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا اورمرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
13/11/2012 - 16:12:17 :وقت اشاعت