پولیو جیسی موذی بیماری کا خاتمہ ہمارے مشن میں شامل ہے جبکہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اپنا فرض ادا کریں

پیر 22 اپریل 2019 18:53

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے ، ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کے ہمراہ دینہ اور جہلم میں مختلف فکسڈ پوائنٹس،ای اینڈ ای ڈی سی سینٹر شاندار چوک جہلم، مین بس اسٹاپ جہلم، دیگر پولیو کے ٹرانزٹ پوانٹس، ٹال پلازہ جہلم پولیو پوانٹ، کینٹ چوک جہلم پولیو پوانٹ اور آر ایچ سی دینہ کا اچانک دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے میونسپل کمیٹی کے افسران کو مذکورہ جگہوں کی صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ سینٹر شاندار چوک اور رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے پولیو ٹیموں، ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔

(جاری ہے)

وہاں موجود مریضوں سے ملاقات کی اور ادویات سمیت دیگر دیگر سہولتوں کے بارے دریافت کیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ دینہ ہسپتال میں روزانہ آٹھ سو سے زائد مریضوں کو او پی ڈی میں صحت عامہ کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ٹرانز ٹ پوائنٹس کا دورہ کیا اور انسداد پو لیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جی ٹی روڈ اور نواحی علاقوں میں قائم ٹرانزٹ پوائنٹس پر جاکر خود بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ویکسئین پلائی اورنئی نسل کو خطرناک بیماری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو ٹیموں کے کام کا جائزہ لیا۔

انہوں نے انسداد پولیو ٹیموں کے رضا کاروں کو ہدایت کی کہ پانچ سال تک عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ہر صورت پلائے جائیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ موبائل ٹیموں کے ارکان سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو ہر بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضروری پلائیں۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے جہلم میں اپنی ٹیم سمیت مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ کیا اور وہاں تعینات عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو