تمام والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوائیں،اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی

منگل 23 اپریل 2019 13:57

تمام والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوائیں،اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی کلیم اللہ رودی نے کہا ہے کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے تاہم اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ہمیں مشترکہ طور پر کوششیں کرنا ہوں گی، ضلع بھر میں پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جس کے لئے 350 پولیس اور لیویز اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ تقریباًً23 ہزارمقرر کیا گیا ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے آفس میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوائیں تاکہ جلد از جلد ہم اس بیماری سے ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کر سکیں اور اپنے بچوں کو بہتر مستقبل فراہم کرنے میںمدد گار ثابت ہو سکیں،انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کی نگرانی کیلئے محکمہ صحت کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف محکموں کے ضلع و تحصیل افسران کو تعینات کیاگیا تاکہ وہ قطرے پلانے والے ٹیموں کی مانیٹرنگ کرے ،انہوں نے کہاکہ ڈی سی آفس میں پولیو کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے ،انہوں نے کہاکہ کسی بھی علاقے میں انسداد پولیو قطرے پلانے والے ٹیمیں نہ پہنچنے کی صورت میں پولیو کنٹرول روم ٹیلی فون نمبر0833520500 پر اطلاع کریں تقریب کے آخر میں اسسٹنٹ کمشنر و دیگر محکمہ صحت کے افسران نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلاکرمہم کاافتتاح کیا ،افتتاحی تقریب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید ناصر ، ٹی، بی ، پروگرام کے صوبائی ڈپٹی منیجر ڈاکٹر بشیراحمد ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر حلیم ،دوپاسی منیجر محمد اظہر شاہ،کوارڈنیٹر ٹی، بی پروگرام کوئٹہ ڈاکٹر افتتاب ،ڈاکٹر وزیر خان مری و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کے عہدیداران ، قبائلی معتبرین ، سماجی شخصیات سمیت عوام نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید ناصر نی3 روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ انسداد پولیو مہم آج سے ضلع بھر میں شروع کی گئی ہے جو 24 اپریل تک جاری رہے گی، انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم 114 موبائل ٹیمیں ، 30 فکس سنٹرز اور14 ٹرانزاٹ پوائنٹ بنائے گئے اور ضلع کو 10 زون میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی